Delhi-NCR

وزیر اعظم نے ویتنام کے فو کوک کے قریب ہندوستانی شہریوں کی کشتی کے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویتنام کے فو کوک کے قریب ہندوستانی شہریوں کے کشتی کے ایک المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعظم نے ان کنبوں  سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی  ہے۔جناب مودی نے کہا کہ سفارت خانہ اور قونصلیٹ ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی حکام ویتنامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں ۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا ؛

’’ویتنام کے فو کوک کے قریب ہندوستانی شہریوں کے کشتی حادثے کی المناک خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا ۔ان کنبوں سے میری دلی تعزیت جنہوں نے اس حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھو یاہے ۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے میری دعائیں ۔ہمارا سفارت خانہ اور قونصلیٹ ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں ۔ ہمارے حکام ویتنامی حکام کے ساتھ بھی قریبی رابطے میں ہیں ۔ ‘‘

Related posts

اعلی معیار زندگی کے تمام پہلوؤں میں انتہائی اہم ۔ پیوش گوئل

Awam Express News

خلائی شعبے کی اصلاحات نے خلا میں بھارتکے تجارتی امکانات کو کھول دیا ہے۔جتیندر سنگھ

Awam Express News

کارگل وجے دوس فوج کے بہادر جوانوں کی بہادری کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے ۔ امت شاہ

Awam Express News