New Delhi Press Release

آسام میں بارش اور سیلاب کی قہرسامانی سے متاثرین کی امداد قومی و انسانی فریضہ/مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے آسام کے مختلف اضلاع میں آئے بھیانک سیلاب پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مہلوکین کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے اور اسے عظیم قدرتی آفت قرار دیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر جان و مال، مویشی، کھیتی باڑی حتی کہ گھربار تباہ و برباد ہوئے ہیں۔
امیر محترم نے اپنے بیان میں اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی متاثرین کی ریلیف اور باز آبادکاری کے لیے آگے آئیں ،کیونکہ یہ ایک بڑا قومی اور انسانی فریضہ ہے۔
مولانا سلفی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس طرح کے قدرتی آفات ہم انسانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اپنے پالنہار سے لو لگائیں ،ابنائے وطن کے حقوق ادا کریں، غلطیوں کی اصلاح کریں اور ملک و ملت کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اللہ تعالی ملک و ملت کو ہر طرح کی آفات و بلیات سے محفوظ رکھے۔ آمین

Related posts

ہندوستان کے ‘ میک ان انڈیا’ کے سفر میں نیا باب کا اضافہ

Awam Express News

و 36ویں بین الاقوامی انسانی اتحاد کانفرنس کی شاندار کامیابی کے دوران دنیا کے معروف مذہبی رہنماؤں نے امن اور اتحاد کا حلف اٹھایا

Awam Express News

مدارس کو دہشت گردی کی فیکٹری کہنے والے تاریخ سے نا بلد ہیں:مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد

Awam Express News