Delhi-NCR

بھارت نے نیپال کیلئے مزید 37.5 ٹن امدادی سامان بھیجا

نئی دہلی۔28؍ اگست۔ ایم این این۔ہندوستان نے نیپال میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے جمعرات کو 37.5 ٹن انسانی امداد اور آفات سے نمٹنے کا سامان، ادویات اور غذائی پیکٹ کی دوسری کھیپ روانہ کی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کی جانب سے نیپال بھیجی گئی ہنگامی امدادی اشیا کی مجموعی مقدار 47.5 ٹن ہوگئی ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ دونوں طیاروں کے ذریعے مجموعی طور پر 8 ٹن ادویات اور ایک ٹن غذائی اشیا بھیجی گئی ہیں۔ دوسری کھیپ نیپال کے وزیر برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع مہابیر پُن کو سونپی گئی۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان نیپالی حکام کے مسلسل رابطے میں ہے اور راحت و بچاؤ کے کاموں میں ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔انہوں نے نیپال میں سیلاب کی صورتحال اور ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کے حوالے سے خارجہ سکریٹری وکرم مصری اور کھٹمنڈو و بیجنگ میں ہندوستانی سفیروں کے ساتھ جائزہ اجلاس بھی کیا۔ نیپال میں سیلاب کی صورتحال انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے۔قومی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق جمعرات کی شام تک سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 359 لاشیں برآمد کی جا چکی تھیں، جبکہ 910 افراد لاپتہ یا رابطے سے باہر ہیں۔ ان میں بڑی تعداد غیر ملکی شہریوں کی بھی ہے۔ ہندوستان نے اس سے قبل بدھ کو نیپال کے لیے 10 ٹن ایچ اے ڈی آر سامان اور ضروری ادویات روانہ کی تھیں۔ ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ نیپال کے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مسلسل تعاون جاری رکھے گا۔

Related posts

فتنوں اور جنگ و جدل کے دور میں کتاب وسنت اور سلف صالح کے فہم و تعامل کی روشنی میں زندگی گزاریں مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی

Awam Express News

ڈیوٹی پر جا رہے 23 سالہ نوجوان کا چاقو مار کر قتل

Awam Express News

دہلی فساد میں ماخوذ 6 بےگناہ مسلمان باعزت بری

Awam Express News