Delhi-NCR

وکست بھارت کی تعمیر جذبہ ترحم، کردار اور سماجی ذمہ داری کی بنیاد پر ہونی چاہئے: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدرِ جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج نئی دہلی میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ’11ویں سنت ایشور سمان-2026′ میں شرکت کی اور معاشرے کے لیے مثالی اور بے لوث خدمات انجام دینے والے افراد اور تنظیموں کو ‘سنت ایشور سیوا سمان’ سے نوازا۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، نائب صدر نے کہا کہ ‘سنت ایشور سمان’ بے لوث خدمت کے جذبے کا اعتراف اور بھارت کی ہمدردی اور ذمہ داری کی ثقافت کا جشن ہے۔ انہوں نے ملک کے لیے غیر معمولی خدمات انجام دینے پر تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

جناب سی پی رادھا کرشنن نے ان ایوارڈز کے آغاز اور اس قدم کو مسلسل 11 سال تک جاری رکھنے پر سنت ایشور فاؤنڈیشن اور راشٹریہ سیوا بھارتی کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو مضبوط بنانے اور ملک کو مزید مبنی بر شمولیت بنانے کے لیے خاموشی سے کام کرنے والے ان گنت افراد کی حوصلہ افزائی کر کے، یہ ایوارڈز دوسروں کو بھی سیوا کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

خدمت کی لازوال ہندوستانی روایت کو اجاگر کرتے ہوئے، نائب صدر نے کہا، ‘ہمارے تہذیبی اخلاقیات نے ہمیں ہمیشہ یہی سکھایا ہے کہ انسان کی خدمت ہی بھگوان کی عبادت ہے’۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ بھارت کے عظیم سنتوں اور مفکرین نے لوگوں کو ذات پات اور خود غرضی کی تنگ نظری سے بالاتر ہو کر دوسروں کی فلاح و بہبود کے لیے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دی ہے۔

‘وکست بھارت @ 2047′ کے ہدف کا حوالہ دیتے ہوئے، نائب صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی کو صرف معاشی ترقی، بنیادی ڈھانچے یا تکنیکی ترقی سے نہیں ناپا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک حقیقی طور پر ترقی یافتہ بھارت وہ ہے جہاں ہر شہری وقار، یکساں مواقع اور امید کا تجربہ کرے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/2_20261002194200_5de7d1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/3_20261002194211_d869f0.jpg

انہوں نے کہا کہ ہر شہری ملک کی ترقی میں برابر کا حصہ دار ہے اور خدمت کرنے والی تنظیموں اور افراد کا کام بنیادی سطح پر تعمیرِ وطن کی بنیاد بنتا ہے۔ انہوں نے سوچھ بھارت مشن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس پہل قدمی نے ثابت کیا ہے کہ کس طرح ‘جن بھاگیداری’ ایک سرکاری پروگرام کو عوامی تحریک میں تبدیل کر سکتی ہے۔

نائب صدر نے منشیات اور نشیلے مادوں کے استعمال کی وجہ سے نوجوانوں کی صحت اور مستقبل کو لاحق سنگین خطرے کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسی سال اگست میں ‘وکست بھارت سنکلپ ابھیان کے لیے نشہ مکت یووا’ کا آغاز کیا تھا، جبکہ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ‘نشہ مکت بھارت 2029 روڈ میپ‘ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں اقدامات منشیات سے پاک بھارت کی تعمیر کی جانب اہم اقدامات ہیں۔

اپنے خطاب کے اختتام پر، جناب سی پی رادھا کرشنن نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی کے ساتھ ساتھ ہمدردی، کردار اور سماجی ذمہ داری کا ہونا بھی ضروری ہے، اور انہوں نے تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی زندگیوں سے مزید شہریوں، بالخصوص نوجوانوں کو معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے خود کو وقف کرنے اور ‘سیوا بھاؤ’ اور ‘کرتویہ بودھ’ کو مضبوط بنانے کی ترغیب ملے گی۔

Related posts

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کے بیان کے حوالے سے بعض اخبارات میں شائع خبر کی تردید

Awam Express News

وزیر خارجہ جے شنکر ایسٹ ایشیا سمٹ میں وزیراعظم مودی کی نمائندگی کریں گے۔ وزارت خارجہ

Awam Express News

مدرسہ حسینیہ میں77واں یوم جمہوریہ کے مسرت موقع پرپرچم کشائی کا انعقاد

Awam Express News