International

کووڈ۔19 پر تنقید نے عالمی برادری کے تئیں چین کے رویے کو سخت کر دیا۔ خارجہ سیکرٹری

نئی دہلی۔ یکم نومبر۔ ایم این این۔خارجہ سیکرٹری وکرم مصری نے کہا ہے کہ کووڈ-19 وبا کے حوالے سے بین الاقوامی تنقید اور چین کو بدنام کرنے کی کوششوں نے عالمی برادری کے تئیں بیجنگ کے رویے کو سخت کر دیا۔ اس صورتحال نے بیرونی دنیا کے حوالے سے چین کے سخت ردعمل اور ملک کے اندر ایک طویل اور انتہائی سخت لاک ڈاؤن کو جنم دیا۔ہفتے کے روز کشمیری پنڈتوں کی ایک تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ  ‘اقوت گلوبل بزنس کانکلیو’ سے خطاب کرتے ہوئے، مصری نے کہا کہ چین کو یہ محسوس ہوا کہ عالمی برادری اسے اس وبا کا ذمہ دار ٹھہرانے پر تلی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا، "کووڈ نے کثیر الجہتی اور بین الاقوامی سطح پر، بلکہ دو طرفہ تعلقات میں بھی کافی تناؤ پیدا کر دیا تھا، کیونکہ چینیوں کو لگا کہ انہیں بدنام کیا جا رہا ہے اور کووڈ-19 کے لیے موردِ الزام ٹھہرایا جا رہا ہے۔مصری نے کہا کہ بھارت نے اس وبا کے معاملے پر کبھی چین کی طرف انگلی نہیں اٹھائی، لیکن بیجنگ کا ماننا تھا کہ عالمی برادری اسے بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا، "اس لیے کچھ عرصے تک عالمی برادری کے تئیں ان کا ردعمل اور رویہ انتہائی سخت رہا، اور مزید کہا کہ اس کا اظہار چینی شہریوں پر ایک طویل عرصے تک مسلط کیے گئے "انتہائی سخت لاک ڈاؤن” سے بھی ہوتا ہے۔چین میں بھارت کے سفیر کے طور پر اپنے دورِ تعیناتی کو یاد کرتے ہوئے، مصری نے کہا کہ مشرقی لداخ کی وادیِ گلوان میں ہونے والی جھڑپ نے ایک بے مثال سفارتی چیلنج کھڑا کر دیا تھا، خاص طور پر اس لیے کہ یہ واقعہ وبا کے عروج کے دوران پیش آیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ تقریباً پانچ دہائیوں میں پہلی بار، ‘لائن آف ایکچوئل کنٹرول’  پر دونوں جانب کے فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔وبا کے دوران سفر اور میل جول پر عائد پابندیوں نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا، جس کی وجہ سے چین کے اندر پائی جانے والی سوچ کو سمجھنا اور بیجنگ اور نئی دہلی کے درمیان سفر کرنا مشکل ہو گیا۔انہوں نے کہا، "کووڈ کے دوران جب بھی آپ چین سے باہر جاتے، تو واپسی پر 21 دن کا لازمی قرنطینہ کرنا پڑتا تھا؛ یعنی اگر آپ ایک دن کے لیے بھی دہلی کا دورہ کرتے، تو واپسی پر آپ کو 21 دن کے  بن باس سے گزرنا پڑتا تھا۔”مصری نے کہا کہ اس واقعے نے دونوں جانب شدید صدمہ پہنچایا، اور یہاں تک کہ چین نے بھی تسلیم کیا کہ کوئی بہت سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔  ‘آپریشن سندور’  کے بارے میں بات کرتے ہوئے، خارجہ سیکرٹری نے کہا کہ اس مہم کے دوران مختلف سرکاری اداروں کے مابین جس طرح کا باہمی تعاون دیکھنے میں آیا، وہ حوصلہ افزا تھا۔

Related posts

بھارت ایک ایسا پارٹنر ہے جس نے برکس کو بڑھایا ہے۔ اسمرتی ایرانی

Awam Express News

اسرائیلی نسل کش حملہ میں نو بچوں کو کھونے والی ڈاکٹر آلاء النجار کے نام

Awam Express News

بھارت  کی سلامتی  میں ہی ہماری سلامتی ہے  مالدیپ کے وزیر خارجہ  عبداللہ خلیل کا بیان

Awam Express News