Delhi-NCR

رودگران (دہلی) میں مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

21 نومبر ۔ نئی دہلی۔ پریس ریلیز
کل ہند جمعیت الائمہ اور آئیڈیل یونانی ہیلتھ کیئر کے زیر اہتمام مسجد میدان والی، چوک رود گران، لال کنواں، دہلی میں مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ مساجد و مدارس سے صحت کا پیغام صحت سب کے لیے، خدمت سب کے لیے ہمارے مشن طب یونانی کے فروغ کی دوسری اہم کڑی ہے۔ ڈاکٹرز، علماء اور ائمہ کی پہل اِس سلسلے میں مہمیز کا کام کرے گی۔ کو-کنوینر ندیم ملک نے کہا یہ سلسلہ مرحوم حکیم عبدالحمید اور مولانا مستری شوکت علی کی یاد میں شروع کیا گیا ہے، ہنوز اور بھی بڑی شخصیات کی یاد میں جاری رہے گا۔
معروف سماجی کارکن اسرار احمد اُجینی نے کہا کہ عوام کا جم غفیر اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگوں میں طب یونانی کے تئیں بھرپور اعتماد ہے اور یہ امر خوش آئند ہے کہ صدیوں سے رائج یہ طریقہ علاج عوام کی امیدوں پر کھرا اتر رہا ہے۔ مسجد میدان والی، منتظمہ کمیٹی کے ذمہ داران حاجی جمشید صاحب، نوید صاحب، ناصر خان صاحب اور امام مسجد قاری رضوان نے پروگرام میں بیداری لانے کا کام کیا۔ اہل محلہ سے حاجی محمد تقی صدر ویلفیئر سوسائٹی رود گران، راشد ٹینٹ والے، محمد آصف، عبدالجلیل اور سالک صاحب نے بے لوث خدمات انجام دیں۔ ڈاکٹر نجم السحر نجمی، حکیم مرتضیٰ دہلوی، ناصر فارقلیط، محمد عامر، محمد فرحان وغیرہ نے کیمپ کو کامیاب کرنے میں عملی خدمات انجام دیں۔ پروگرام کے آرگنائزر ڈاکٹر مفتی جاوید انور دہلوی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس سے متاثر ہو کر ہم نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے، خوشی کی بات یہ ہے کہ ہمارے رفقاء نے ہر ممکن تعاون دے کر حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید سے کہیں زیادہ مذکورہ طبی کیمپ میں عوام میں دلچسپی دکھائی اور استفادہ کیا۔ میں تمام محبین اور رفقاء کا خاص طور سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنی رضاکارانہ خدمات کے ذریعہ کیمپ کو کامیاب بنایا۔

Related posts

ہندوستانی معیشت 25 سالوں میں 35 ٹریلین ڈالر تک پھیلے گی۔ پیوش گو ئل

Awam Express News

مسرور جہاں کے افسانے سماجی حقیقت کا ایک آئینہ: رخشندہ روحی مہدی

Awam Express News

دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدوں کو قومی مفاد کو حاصل ہونا چاہئے۔سیتا رمن

Awam Express News