UAE

دبئی میں ائمہ کرام، مذہبی اسکالرز کے لیے طویل مدتی رہائشی گولڈن ویزا کا اعلان

دبئی حکومت نے ہفتے کے روز ائمہ کرام ، مبلغین اور مذہبی محققین کے لیے اپنا طویل مدتی رہائشی ویزا، گولڈن ویزا دینے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔حکومت کے زیر انتظام دبئی میڈیا آفس نے اعلان کیا کہ اہل امیدواروں کو دس سالہ رہائشی اجازت نامے کے لیے توسیع دینے کا فیصلہ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے جاری کیا۔اس پروگرام کے تحت مبلغین ، مؤذن ، مفتیان کرام کے ساتھ ساتھ آئمہ مساجد اور مذہبی محققین گولڈن ویزا کے اہل ہیں۔اہل امیدواروں کے لیے شرط ہے کہ انہوں نے ریاست میں کم از کم 20 سال اس کردار میں گزارے ہوں۔یہ اعلان عید الفطر سے کچھ دیر پہلے سامنے آیا، جو ایسا موقع ہے جسے مسلم دنیا میں خاص اہتمام سے منایا جاتا ہے۔ دبئی کے ولی عہد نے اس موقع پر نامعلوم رقم کے "مالی اعزاز” کا اعلان بھی کیا ہے۔یو اے ای کا گولڈن ویزا پروگرام ایک انتہائی مطلوب طویل مدتی رہائشی ویزا ہے جو ملک کے اندر بہترین غیر ملکی صلاحیتوں کو راغب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ لوگوں کو ملک میں رہنے، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

یہ پروگرام ویزا ہولڈرز کو اسپانسر کی ضرورت کے بغیر ملک میں رہنے کی خودمختاری کی پیشکش کرتا ہے اور پانچ یا دس سال کی مدت کے لیے طویل مدتی رہائشی ویزا فراہم کیا جاتا ہے ۔گولڈن ویزا رکھنے والے متحدہ عرب امارات سے باہر بھی طویل مدت تک کام کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں تاہم ان کے ویزا کی حیثیت اور خاندان کے اراکین کو اسپانسر کرنے کی اہلیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اس سے پہلے یہ پروگرام پبلک سیکٹر اور رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں، کاروباری افراد، ہنرمندوں، موجدوں، ڈاکٹروں، سائنس دانوں اور فن اور ثقافت کے شعبے میں تخلیق کاروں اور چند دیگر شعبوں تک محدود تھا۔

Related posts

وزیراعظم مودی نے ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا استقبال کیا دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی تعریف کی

Awam Express News

پی ایم مودی نے ابوظہبی میں بی اے پی ایس ہندو مندر کے پتھر پر ‘ واسودھیوا کٹمبکم’ لکھا

Awam Express News

شارجہ اور بھارت کے درمیان تجارتی حجم 2025 میں 14.39 ارب درہم تک پہنچ گیا

Awam Express News