Delhi-NCR National

ریلائنس فاؤنڈیشن نے اوڈیشہ ٹرین حادثے کے متاثرین کیلئے 10 نکاتی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا

ہلاک شدگان کے لواحقین کیلئے 6 ماہ کا مفت راشن، دوائیں اور نوکری

• ہم اس مشکل وقت میں متاثرین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں ۔ نیتا امبانی

نئی دہلی، 06 جون، 2023 ۔ریلائنس فاؤنڈیشن نے اوڈیشہ ٹرین حادثے کے متاثرین کے لیے کئی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس میں 6 ماہ کے لیے مفت راشن، زخمیوں کے لیے ادویات اور ضرورت پڑنے پر اسپتال میں علاج، ایمبولینس کے لیے مفت ایندھن، جیو اور ریلائنس ریٹیل کے ساتھ 1 سال کے لیے مفت موبائل کنیکٹیویٹی کے ساتھ خاندان کے ایک فرد کونوکری دینے اعلان بھی شامل ہے۔
بالاسور میں ٹرین حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے، ریلائنس فاؤنڈیشن ( آر ایف)کی بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا، "بھاری دل کے ساتھ، میں ان خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں جنہوں نے اس المناک ٹرین حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ اگرچہ ہم اس سانحے کی وجہ سے ہونے والے درد کو کم نہیں کر سکتے، ہم سوگوار خاندانوں کو ان کی زندگیوں کی تعمیر نو اور مستقبل کی تیاری میں مدد کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ جیسے ہی ہمیں حادثے کا علم ہوا، ہماری خصوصی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیمیں زمینی سطح پر امدادی کارروائیوں میں شامل ہو گئیں اور زخمیوں کو چوبیس گھنٹے مدد فراہم کر رہی ہیں۔ ہم اس مشکل وقت میں متاثرین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
حادثے کے بعد سے بالاسور میں موجود، ریلائنس فاؤنڈیشن کی ایک ماہر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم بالاسور کلکٹریٹ اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ریلائنس فاؤنڈیشن زخمیوں کو ایمبولینسوں تک پہنچانے میں مدد کر رہی ہے، ماسک، دستانے،او آر ایس، بیڈ شیٹس، لائٹس اور دیگر ضروری ریسکیو اشیاء جیسے گیس کٹر وغیرہ فوری طور پر فراہم کر رہی ہے۔

Related posts

انیس درانی کی وفات میرے لئے ایک ذاتی نقصان ہے کیوں کہ وہ میرے رہنما تھے:طارق صدیقی

Awam Express News

میڈیا صرف حقائق پر مبنی خبریں عوام تک پہنچائے: انوراگ ٹھاکر

Awam Express News

امرت مہوتسو نے ہندوستان کو امرت کال میں داخل ہونے کا گیٹ وے بنایا۔وزیراعظم

Awam Express News