National

پرینکا گاندھی ’5 گارنٹی‘ لے کر پہنچیں مدھیہ پردیش، ہر خاتون کو 1500 روپے ماہانہ، 100 یونٹ بجلی مفت

کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج مدھیہ پردیش کے جبل پور پہنچیں اور کاگنریس کی انتخابی تشہیر کا بگل پھونکتے ہوئے لوگوں کو پانچ گارنٹی دینے کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے وعدہ کیا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بنتے ہی ان گارنٹی کو پورا کیا جائے گا۔جبل پور کے شہید اسمارک میں منعقد جلسہ عام میں پرینکا گاندھی نے ریاست کی شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت والی حکومت پر جم کر حملہ کیا اور موجودہ دور کی سیاست کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں 18 سال سے بی جے پی کی حکومت ہے اور اس نے صرف وعدے اور اعلانات کرنے کا ہی کام کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ شرمناک ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں صرف 21 لوگوں کو ہی یہ حکومت ملازمت دے سکی ہے۔اس دوران پرینکا گاندھی نے رواں سال ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخاب سے متعلق عوام سے پانچ وعدے کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں ہر خاتون کو 1500 روپے ماہانہ دیئے جائیں گے، گیس سلنڈر ایک ہزار روپے میں نہیں بلکہ 500 روپے میں ملے گا، 100 یونٹ بجلی مفت ہوگی جبکہ 200 یونٹ بجلی کی نصف رقم ادا کرنی ہوگی، سرکاری ملازمتوں کے لیے پرانی پنشن اسکیم کو نافذ کیا جائے گا اور کسانوں کی قرض معافی کو جاری رکھا جائے گا۔

Related posts

سابق دور درشن ڈائرکٹر ڈاکٹر سید رفیق باشا حسینی ؔ ”خادم اردو ایوارڈ2025 ” سے سرفراز

Awam Express News

ممتا بنرجی کا پارٹی کو واضح پیغام: حتمی فیصلے میں ہی لوں گی

Awam Express News

ممبئی حملے کے ملزم تہور رانا کو جلد بھارتی عدلیہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امیت شاہ

Awam Express News