National

ہندوستان کو عظیم قوم بنانے کے لیے خود کو بھارت ماتا کے لیے وقف کریں۔ امت شاہ

احمد آباد۔  13؍ اگست۔ ایم این این۔  ہندوستان کے 77 ویں یوم آزادی سے پہلے، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کو یہاں نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کو ایک عظیم قوم بنانے کے لیے ’’آزادی کا امرت کال‘‘ کے 25 سال بھارت ماتا کے لیے وقف کردیں۔ شاہ اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے شہر میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن  کے زیر اہتمام  ‘ترنگا یاترا’ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔  امت شاہ نے اس موقع پرہمیں اب ملک کے لیے مرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم آزاد ہیں۔ لیکن، ہمیں اپنے ملک کے لیے جینے سے کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر 15 اگست 2022 کو ہر گھر نے قومی پرچم لہرایا۔مرکزی وزیر نے کہا کہ اگر گجرات کے ایک کروڑ خاندانوں میں سے ہر ایک اپنے گھروں پر ترنگا لہرائے گا، تو پوری ریاست اور ملک ’’ترنگہ مئی‘‘  ہوجائے گی۔  امتشاہ نے کہا کہ پی ایم مودی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 25 سال (2022 سے) 15 اگست 2047 تک ’’آزادی کا امرت کال‘‘ کے طور پر منائیں اور اس کا استعمال ملک کو عظیم اور ہر شعبے میں نمبر 1 بنانے کے لیے کریں۔ یہ  امرت کال‘‘ ہماری نوجوان نسل کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے۔ جس طرح نوجوان نسل نے 90 سال تک ملک کی آزادی کی جدوجہد کی قیادت کی اور اسے استعمار کے طوق سے نجات دلائی، اسی طرح آج کی نوجوان نسل کو 2047 تک کے 25 سال بھارت ماتا کے لیے وقف کر کے ہندوستان کو عظیم بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 1857 اور 1947 کے درمیان 90 سال کی آزادی کی جدوجہد کے نتیجے میں، ہندوستان، ”جمہوریت کی ماں”، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر اپنا راستہ بنا رہا ہے۔’ ‘لیکن میں نوجوانوں کو خاص طور پر بتانا چاہوں گا کہ ہماری آزادی کے پیچھے لاکھوں لوگوں کی قربانیاں ہیں… ہمارے آباؤ اجداد کی قربانی صرف ایک قربانی نہیں ہے بلکہ ہم سب کے لیے ملک کے لیے جینے کا ‘ سنسکار’ ہے۔ ہمیں اب ملک کے لیے مرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم آزاد ہیں۔ لیکن ہمیں اپنے ملک کے لیے جینے سے کوئی نہیں روک سکتا۔’’میری ماٹی میرا دیش‘‘ پروگرام آنے والے سالوں میں ہندوستان کو عظیم، ترقی یافتہ اور خود کفیل بنانے کے ہمارے عہد کو پورا کرے گا۔اس مہم کا تصور ‘ آزادی کا امرت مہوتسو’ کے اختتام کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ ہندوستان کی سرزمین اور بہادری کا جشن منایا جا سکے، جو ملک کے آزادی اور ترقی کے سفر کی یادگار ہو۔ اس کا مقصد قومی فخر کا احساس پیدا کرنا اور آنے والی نسلوں کو ہندوستان کے قدیم ورثے کی حفاظت کے لیے ترغیب دینا ہے۔مرکزی حکومت آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام 13 سے 15 اگست تک  ‘ہر گھر ترنگا’ منا رہی ہے۔مرکزی وزارت ثقافت کے مطابق، اس کے پیچھے خیال ”شہریوں کے اندر حب الوطنی کے جذبے کو بڑھانا اور باہمی تعاون اور بڑھتے ہوئے جنبھگیداری کے جوہر کے ساتھ آزادی کا امرت مہوتسو منانا” ہے۔

Related posts

آندھراپردیش کے وزیراعلی کے چھوٹے بھائی رام مورتی نائیڈو کا انتقال

Awam Express News

رمضان المبارک کے قیمتی اوقات عبادت و ریاضت میں گزاریں!

admin

آسام شہریت معاملہ:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ آسام کے مظلوموں اورانصاف کی جیت:مولانا مشتاق عنفر

Awam Express News