Press Release

مغربی بنگال میں طب یونانی کی صورت حال‘ پر کولکاتا میں ریاستی کنونشن 10 ستمبر کو

کولکاتا۔ 7 ستمبر 2023
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس مغربی بنگال یونٹ کے زیراہتمام کولکاتا میں 10 ستمبر 2023 کو ’طب یونانی کی صورت حال‘ پر ریاستی کنونشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس مغربی بنگال یونٹ کے صدر ڈاکٹر نظام الدین اور جنرل سکریٹری حکیم منظر صادق نے مشترکہ طور پر جاری بیان میں بتایا کہ مغربی بنگال میں طب یونانی مجموعی طور پر ناگفتہ بہ صورت حال کا سامنا کر رہی ہے۔ دو دہائی سے زیادہ وقفہ سے یہاں یونانی میڈیکل آفیسرز کی تقرری نہیں ہوئی ہے اور کُل تین شفاخانوں میں صرف ایک میڈیکل آفیسر مقرر ہے۔ اُن کے ریٹائرمنٹ کے بعد یہاں بھی آسام اور گجرات جیسی صورت حال پیدا ہوجائے گی۔ انہوں نے یہ بھی تبایا کہ کولکاتا میں ایک ہی پرائیویٹ یونانی میڈیکل کالج ہے اس کی صورت حال بھی اچھی نہیں ہے۔ ڈاکٹر منظر صادق نے مزید کہا کہ ہم یہاں کے عوامی نمائندوں سے رابطہ میں ہیں اور کئی ذمہ دار شخصیات مذکورہ کنونشن میں شامل ہو رہی ہیں۔ امید ہے کہ یہ کنونشن بامقصد ہوگا اور طب یونانی کی ترویج و ترقی کے لیے راہیں ہموار ہوں گی۔ کنونشن میں دہلی سے آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں اور چنئی سے آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے انٹرنیشنل کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر عبیداللہ بیگ بھی شرکت کریں گے۔
جاری کردہ
(حکیم منظر صادق)
جنرل سکریٹری، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس، مغربی بنگال
Mobile: 9831246812

Related posts

"مسلمان اور امن پسند افراد اسرائیلی پروڈکٹس بالخصوص کوکا کولا،پیپسی وغیرہ کا بائیکاٹ کریں”

Awam Express News

زمین مافیاﺅں کے ہاتھوں اونے پونے زمین نیلامی خبر شائع کرنے کیخلاف ای ڈی نے درخواست دائر کی

Awam Express News

آٹھ سال سخت جی ایس ٹی کے بعد تبدیلیاں کہیں مودی حکومت کے اختتام کا شاخسانہ تو نہیں

Awam Express News