Delhi-NCR

شیخ حسینہ نے مودی سے ملاقات کی

نئی دہلی، 08 ستمبر :بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ، جو جی20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے یہاں پہنچی ہیں، نے یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور میٹنگ کے آغاز سے قبل دو طرفہ بات چیت کی دہلی پہنچنے کے بعد محترمہ حسینہ نے آج شام وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر مسٹر مودی سے ملاقات کی اور دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی۔ سمجھا جاتا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے جی۔20 کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔قبل ازیں، محترمہ حسینہ، جو جی۔20 کانفرنس میں شرکت کے لیے آئی تھیں، ان کا یہاں اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر وزیر مملکت برائے ریلوے درشنا جردوش نے استقبال کیا۔ بنگلہ دیش جی۔20 کا رکن نہیں ہے لیکن بھارت نے اسے بطور مہمان خصوصی کانفرنس میں مدعو کیا ہے۔

Related posts

دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدوں کو قومی مفاد کو حاصل ہونا چاہئے۔سیتا رمن

Awam Express News

کیجریوال نے کی اپوزیشن جماعتوں سے جمہوریت کو بچانے کی اپیل

Awam Express News

ہم سب کو ‘ وکست بھارت’ کے عزم کو پورا کرنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔ اوم برلا

Awam Express News