Uncategorized

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان بین البراعظمی سبز راہداری کے لیے مفاہمت کی یادداشت

سعودی عرب اور امریکا نے بین البراعظمی سبز راہداری (گرین کوریڈور) کی تعمیر کے ایک پروٹوکول کی تیاری کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دست خط کیے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ ٹرانزٹ کوریڈور(راہداری) ریلوے کے ذریعے ایشیا کو سعودی عرب کے راستے سے یورپ سے جوڑے گا۔اس کا مقصد تاروں اور پائپ لائنوں کے ذریعے قابل تجدید بجلی اور صاف ہائیڈروجن کی تیز رفتار منتقلی کی سہولت مہیّا کرنا ہے۔مفاہمت کی اس یادداشت پر جمعہ کو گروپ 20 کے سربراہ اجلاس کے موقع پر دست خط کیے گئے تھے۔ایس پی اے کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد صاف توانائی کی ترقی، فائبر آپٹک کیبلز کے ذریعے ڈیٹا کی منتقلی اور اس سے ڈیجیٹل معیشت کو وسعت دینا،تجارت کو مضبوط بنانا اور ریلوے اور بندرگاہوں کو باہم مربوط کرکے سامان کی ترسیل کے لیے گذرگاہوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔

Related posts

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان کی کل تعداد 100 ملین سے تجاوز کر گئی

Awam Express News

ایم آئی ایم نے شروع کی مسلم نوجوانوں کو جیل بھیجنے کی مہم

Awam Express News

ہم جو کھاتے ہیں اس کی ماحولیاتی لاگت پر غور کرنا چاہئے

Awam Express News