International

منیلا میں منگل کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے

منیلا،  جنوبی فلپائن کے صوبہ داواو آکسیڈینٹل میں منگل کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی نے یہ اطلاع دی۔
سیسمولوجی مرکز نے ایک بیان میں بتایا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.6 درج کی گئی۔ ادارے نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 9:39 بجے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ کا مرکز سرنگانی شہر میں بلوت جزیرہ سے تقریباً 434 کلومیٹر جنوب مشرق میں زمین کی سطح سے 122 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بحرالکاہل کے "رنگ آف فائر” سے متصل واقع ہونے کی وجہ سے جزیرہ نما فلپائن میں اکثر زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہیں۔

Related posts

بھارت ایک ایسا پارٹنر ہے جس نے برکس کو بڑھایا ہے۔ اسمرتی ایرانی

Awam Express News

دبئی چیمبرزنےانڈیا۔یو اے ای پارٹنرشپ سمٹ کی میزبانی کی

Awam Express News

کینیڈین رکن پارلیمنٹ چندرا آریہ نے خالصتانی انتہا پسندی کی مذمتکی

Awam Express News