New Delhi

مسلمانوں کے خلاف ہجومی تشدد میں اضافے پر تشویش، جماعت اسلامی ہند

جماعت اسلامی ہند نے یہاں اپنی ماہانہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس میں ملک میں مسلمانوں کے خلاف ہجومی تشدد کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ جماعت اسلامی ہند کی کانفرنس میں حال ہی میں دہلی کے مشرقی علاقے نند نگری میں ایک مسلم نوجوان کے خلاف پیش آنے والے مبینہ ہجومی تشدد کا بھی ذکر کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی نے خواتین کے خلاف جنسی تشدد کے متعدد واقعات پر بھی گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ جماعت اسلامی کی سالانہ کانفرنس میں اُجین میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے واقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر بہت دردناک ہے۔سالانہ کانفرنس میں جماعت اسلامی نے گزشتہ دنوں ہندوستانی پارلیمنٹ میں پاس ہونے والے خواتین ریزرویشن بِل  پر بھی بات کی۔ اس سلسلے میں جماعت کے نائب صدر محمد سلیم نے کہا کہ مجوزہ ریزرویشن بِل  اگلی مردم شماری کی اشاعت اور اس کے بعد کی جانے والی حد بندی کے بعد ہی نافذ کیا جاسکے گا، یعنی بِل  کا فائدہ سنہ 2029 کے بعد ہی ملے گا۔جماعت کے نائب صدر نے مزید کہا کہ آزادی کے 75 سال بعد بھی پارلیمنٹ اور ریاستی قانون ساز اسمبلی یوں میں خواتین کی نمائندگی کافی مایوس کن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ بِل  میں ایس سی اور ایس ٹی کی خواتین شامل ہیں لیکن او بی سی اور مسلم خواتین کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

 

Related posts

بھارت اور چین نے ایل اے سی پر تنازعہ ختم کرنے پر اتفاق کیا ۔ وزارت خارجہ

Awam Express News

اب یہ من مرضی نہیں، جن مرضی چلے گی: اکھلیش یادو

Awam Express News

وزیراعظم نے ایک مضمون شیئر کیا ہے ،جس میں بتایا گیا ہے کہ ناری شکتی بھارت کے مستقبل کا بنیادی مرکز ہے

Awam Express News