نئی دلی۔ 6؍ نومبر۔ ایم این این۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کے خطے کی مشکل صورتحال اور اسرائیل اور حماس تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے دہشت گردی کے واقعات، تشدد اور شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسرائیل فلسطین مسئلہ پر ہندوستان کے دیرینہ اور مستقل موقف کا اعادہ کیا۔صدر رئیسی نے صورتحال کے بارے میں اپنا اندازہ شیئر کیا۔دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کو روکنے، انسانی بنیادوں پر امداد جاری رکھنے اور امن و استحکام کی جلد بحالی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔رہنماؤں نے کثیر جہتی دوطرفہ تعاون میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور مثبت انداز میں جائزہ لیا۔ انہوں نے علاقائی روابط کو بہتر بنانے کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ پر توجہ اور ترجیح دینے کا خیرمقدم کیا۔دونوں اطراف نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام میں مشترکہ دلچسپی کے پیش نظر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔