35.5 C
Delhi
جولائی 16, 2026
Uncategorized

ہندوستانی سفیر نے قطر میں بحریہ کے 8 سابق فوجیوں سے ملاقات کی۔ وزارت خارجہ

نئی دلی۔ 7؍دسمبر۔ ایم این این۔ وزارت خارجہ نے جمعرات کو بتایا کہ قطر میں ہندوستانی سفیر نے 3 دسمبر کو ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں سے ملاقات کی جنہیں اکتوبر میں قطری عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ وزارت خارجہ  امورکے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ سزائے موت کے خلاف اپیل پر دو سماعتیں ہو چکی ہیں۔باغچی نے ایک میڈیا بریفنگ میں کہا، ”ہم اس معاملے کی قریب سے پیروی کر رہے ہیں اور تمام قانونی اور قونصلر مدد فراہم کر رہے ہیں…ہمارے سفیر کو 3 دسمبر کو جیل میں موجود ان تمام آٹھوں سے ملاقات کے لیے قونصلر رسائی ملی۔’ ‘ہندوستانی شہریوں کو پہلے بھی قونصلر رسائی دی گئی تھی۔بحریہ کے سابق فوجیوں کو 26 اکتوبر کو قطر کی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ ہندوستان نے اس فیصلے کو ”گہرا” چونکا دینے والا قرار دیا اور اس معاملے میں تمام قانونی آپشنز تلاش کرنے کا عزم کیا۔ان ہندوستانی شہریوں کو، جو نجی کمپنی الدہرہ کے ساتھ کام کرتے تھے، کو گزشتہ سال اگست میں مبینہ طور پر جاسوسی کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔نہ ہی قطری حکام اور نہ ہی نئی دہلی نے بھارتی شہریوں کے خلاف الزامات کو عام کیا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات دنیا کو ہر سطح پر ایک منفرد تہذیبی اور ترقی کا ماڈل پیش کرتا ہے

Awam Express News

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اُڑان اسکیم کی 8ویں سالگرہ منائی

Awam Express News

غزہ پر مکمل قبضہ کرنے کے ا سرائیلی ارادے پر عالمی برادری کی مذمت

Awam Express News