Delhi-NCR

پی ایم مودی آج وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کریں گے

نئی دلی۔ 26؍ دسمبر۔ ایم این این۔ وزیر اعظم نریندر مودی 27 دسمبر کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ملک بھر سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں استفادہ کنندگان اس پروگرام میں شامل ہوں گے۔ اس پروگرام میں مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل ایز اور مقامی سطح کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔15 نومبر 2023 کو اس کے آغاز کے بعد سے، پی ایم مودی نے پورے ملک میں وکشٹ بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کی ہے۔ اس کے علاوہ، پی ایم مودی نے وارانسی کے اپنے حالیہ دورہ کے دوران مسلسل دو دن (17 اور 18 دسمبر) کو وکست بھارت سنکلپ یاترا سے فائدہ اٹھانے والوں سے جسمانی طور پر بات چیت کی ہے۔

Related posts

وزراء نئی حکومت کے پہلے 100 دن اور اگلے 5 سال کا روڈ میپ تیار کریں۔ وزیراعظم

Awam Express News

ٹرمپ کے 50فیصدی ٹیرف کیلئے ہندوستان تیار ہے کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔ مودی

Awam Express News

سری نگر ہوائی اڈے نے نائٹپارکنگ ایپلی کیشن فیس میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا

admin