New Delhi

ہند۔ متحدہ عرب امارات کی مشترکہ فوجی مشق ‘ ڈیزرٹ سائکلون’ 2 جنوری سے راجستھان میں ہوگی

نئی دہلی ۔ 31؍ دسمبر۔ ایم این این۔ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ فوجی مشق  ‘ڈیزرٹ سائکلون 2024‘ راجستھان میں 2 جنوری سے 15 جنوری تک منعقد ہوگی۔ شہری کارروائیوں میں بہترین طریقوں کو سیکھنے اور بانٹنے کے ذریعے باہمی تعاون کو فروغ   دینے  کیلئے   یہ مشترکہ   مشق منعقد  کی جارہی ہے۔ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات دوستی کے مضبوط بندھن سے لطف اندوز ہوتے ہیں جو دونوں خطوں کے درمیان صدیوں پرانے ثقافتی، مذہبی اور اقتصادی تعلقات پر قائم ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق، دفاعی میدان میں دوطرفہ تعاون کے ممکنہ شعبوں میں دفاعی آلات کی تیاری اور ترقی ہے۔ مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں، خاص طور پر بحری مشقیں؛ حکمت عملی اور نظریات پر معلومات کا اشتراک؛ انٹرمیڈیٹ جیٹ ٹرینر وغیرہ کے سلسلے میں تکنیکی تعاون کومضبوط  بنانے کیلئے  منعقد کی جاتی ہیں۔ حالیہ برسوں میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط کیا گیا ہے۔ ہندوستان۔یو اے ای کی مشترکہ فضائی افواج کی پہلی مشق ستمبر 2008 میں ابوظہبی کے الظفرہ بیس پر ہوئی تھی۔ ہندوستان ابوظہبی میں دو سالہ بین الاقوامی دفاعی نمائش (IDEX) میں بھی باقاعدہ شریک رہا ہے۔

Related posts

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا حیدر آباد کے اولڈ سٹی کو گولڈ سٹی بنانے کا عزم

Awam Express News

وزیر خارجہ جے شنکر معاہدوں کو مضبوط کرنےکیلئے 25 دسمبر کوروس جائیں گے

Awam Express News

دینی تعلیمی بورڈ کے اجلاس سے واپس لوٹ رہے جمعیۃ علماء کے چار ارکان سڑک حادثے میں جاں بحق

Awam Express News