National

الفلاح فائونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) مزید ایک ایوارڈ سے سرفراز

ہر 18 سال سے اوپر کا شخص خون عطیہ ضرور کرے:ذاکر حسین
آعظم گڑھ،14 فروری ( نامہ نگار) مذہب،ذات پات سے اوپر اٹھ کر مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فائونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کو آج الفاروق پبلک اسکول میں  منعقدہ شاندار تقریب میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔تفصیلات کے مطابق آعظم گڑھ کے موضع مہذب پور میں واقع معروف تعلیمی درسگاہ الفاروق پبلک اسکول نے الفلاح فائونڈیشن کو اس کی سماجی خدمات کو دیکھتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا۔اس موقع پر الفلاح فائونڈیشن بانی ذاکر حسین کے ساتھ الفلاح فائونڈیشن کے فعال رکن نعمان شیخ سنجری،نصیب یذدانی،،ڈاکٹر ذیشان،علی قدر آعظمی،محمد جیش،اکسم سکروری،ریحان آعظمی اور محمد نسیم نے عمیر صدیقی الندوی کے ہاتھ ایوارڈ حاصل کیا۔اس موقع پر الفلاح فائونڈیشن کی خدمات پر تنظیم کے بانی و صدر ذاکر حسین اور الفاروق پبلک اسکول کے مینیجر ڈاکٹر ذیشان نے روشنی ڈالی۔واضح رہے کہ الفلاح فائونڈیشن خون عطیہ اور ضلع آعظم گڑھ کی بنجارہ بستیوں بالخصوص نٹ بستی میں تعلیم پر کام کرنے کے لئے جانی جاتی ہے۔تنظیم نے اپنے قیام کے بعد سے 640 مریضوں کو ہزاروں یونٹس خون مہیا کرایا ہے،اس کے علاوہ تنظیم کی جانب سے نٹ بستی میں اسکول چلایا جا رہا ہے۔اس موقع پر الفلاح فائوڈیشن بانی ذاکر حسین نے یو این اے نیوز کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ ہر 18 سال کے شخص کو خون عطیہ ضرور کرنا چاہئے۔انہوں نے قوم کے لوگوں سے نٹ سماج کی تعلیم پر کام کرنے پر بھی زور دیا۔ منعقدہ پروگرام میں مولانا طاہر مدنی،ڈاکٹر شمیم،پروفیسر خالد آعظمی،عمیر صدیق ندوی،نعمان سنجری،نصیب یذدانی،علی قدر آعظمی،ڈاکٹر ابوالکلام،علیم سنجری،جیش،طلحہ،عارف اصلاحی،ریحان فلاحی،عامر سنجری،اکسم سکروری،جاوید ایڈوکیٹ،محمد شہباز سمیت ایک بڑی تعداد میں خواتین،مرد اور بچے موجود تھے۔

Related posts

پائیداری اب ایک ضرورت ہے، صرف نعرہ نہیں۔ صدر مرمو

Awam Express News

گجرات کے سومناتھ میں نو مساجد اور درگاہوں کے یک لخت انہدام کے خلاف گجرات ہائی کورٹ میں عرضی

Awam Express News

تعلیم ہی قوموں کی تقدیر سنوارنے اور دیش کی ترقی کی بنیاد ہے: مولانا محمد اظہر مدنی

Awam Express News