25.4 C
Delhi
جولائی 9, 2026
New Delhi

 وزیر خارجہ جے شنکر نے بیلجیم کے اعلیٰ سفارت کار کے ساتھ سیمی کنڈکٹرز، گرین گروتھ پر تبادلہ خیال کیا

نئی دہلی ۔9؍ اپریل۔ ایم این این۔  وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور بیلجیئم کی وزارت خارجہ کے سکریٹری جنرل تھیوڈورا گینٹیز نے منگل کو ہندوستان، بیلجیم اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی اور سیاسی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔  جے شنکر نے آج پہلے بلجیم کی وزارت خارجہ کے سکریٹری جنرل سے ملاقات کی۔ دونوں وزراء نے ہندوستان، بیلجیئم اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی اور سیاسی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہماری ہیروں کی صنعت کے خدشات پر بھی بات کی۔ مزید برآں، جے شنکر اور گینٹیز نے سیمی کنڈکٹرز اور گرین گروتھ پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ وزیر خارجہ نے ایکس پر ایک پوسٹ  میں کہا کہ آج سیکرٹری جنرل تھیوڈورا گینٹز کا استقبال کرتے ہوئے خوشی ہوئی۔ ہندوستان، بیلجیئم اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی اور سیاسی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ہماری ہیروں کی صنعت کے خدشات کو اٹھایا۔ سیمی کنڈکٹرز اور گرین گروتھ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ غور  طلب ہے کہ  پچھلے مہینے، وزیر اعظم نریندر مودی نے بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی اور انہیں برسلز میں پہلی نیوکلیئر انرجی چوٹی کانفرنس کی کامیاب میزبانی کے لیے مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور بیلجیئم کی صدارت میں تعلقات کو مضبوط بنانے اور MIIndia-EU شراکت داری کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

Related posts

حکومت کا ہدف اگلے پانچ سال میں بھارت کی آٹو انڈسٹری کو دنیا میں نمبر ون بنانا ہے۔ نتن گڈکری

Awam Express News

تفتیشی ایجنسیاں مسلسل ناکام ہیں، ان کو تحلیل کردینا چاہیے

Awam Express News

مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو کا ریلوے بورڈ وار روم میں مسافروں کی آمد و رفت کا جائزہ, دیوالی کی مبارکباد

Awam Express News