New Delhi

اب یہ من مرضی نہیں، جن مرضی چلے گی: اکھلیش یادو

نئی دہلی، 02 جولائی (ہ س)۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کے روز لوک سبھا میں مختلف مسائل پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کے انتخابات نے فرقہ پرستی کی سیاست کو مکمل طور پر مسترد کر ہے۔ اب عوام نے بتا دیا ہے کہ من مرضی نہیں بلکہ جن مرضی چلے گی۔
لوک سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن کی جانب سے اکھلیش یادو نے کہا کہ اتحاد کی حکومت آنے پر اگنیور یوجنا کو ہٹا دیا جائے گا۔ اس دوران انہوں نے پیپر لیک کا مسئلہ اٹھایا اور ترقی کے دعوؤں کو کھوکھلا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اتر پردیش کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے۔

Related posts

خسرو فاؤنڈیشن میں اہم کتب کی تقریبِ رونمائی

Awam Express News

ہندوستان کی اپنے شہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے کی صلاح

Awam Express News

جمعیۃ علماء ہند نے وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا

Awam Express News