35.5 C
Delhi
جولائی 16, 2026
Saudi Arabia

غزہ جنگ کے بعد مسئلہ فلسطین کا حل ناگزیر: سعودی عرب کے وزیر

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ نے تنازعہ فلسطین کے پرامن اور منصفانہ حل کوناگزیر بنا دیا ہے۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کےحوالے سے مملکت کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ’خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم موجودہ سیاسی افراتفری کے عالم میں بین الاقوامی نظام کے قوانین کے نفاذ پر زور دیتے رہیں گے‘۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوگی خطے میں امن اور سلامتی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی برادری اس بات پر متفق ہے کہ خطے میں استحکام کا حل صرف فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے۔دوسری جانب غزہ کی پٹی پراسرائیلی جنگ کو روکنے اور ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکراتی کوششیں جاری ہیں۔ العربیہ/الحدث ذرائع نے کل دوحہ میں غزہ معاہدے کے مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان بہت سے نکات پر ایک معاہدہ زیر التوا ہے۔ اسرائیلی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی تحریک اور تل ابیب کے درمیان معاہدے میں کچھ متنازعہ امور پر پیش رفت ہوئی ہے۔

Related posts

سعودی ولی عہد کی جانب سے گھوڑ دوڑ کے مختلف مقابلوں میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم

Awam Express News

آئی ایم ایف: سعودی سیاحت قومی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

Awam Express News

جے پی نڈا نے سعودی۔انڈیا بزنس کونسل کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی

Awam Express News