Bahrain China Delhi-NCR International Iran Kuwait National Oman Overseas Job Qatar Quize Saudi Arabia Special Issue Sports Talk UAE

محکمہ سیاحت نے زبروان پارک میں موسیقی کی تقریب کی میزبانی کی

وادی میں جاری موسم بہار کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، محکمہ سیاحت کشمیر نے جمعرات کو سری نگر کے زبروان پارک میں ایک عظیم الشان موسیقی ریز شام کا اہتمام کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، نے موسم بہار م کے یلے کی میزبانی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ موسم بہار کے جشن کا اچھا ردعمل سامنے آیا ہے۔موسم بہار اور ٹیولپ فیسٹیول حیرت انگیز رہا ہے، اور اس نے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کرکے زبردست ردعمل حاصل کیا ہے۔ اس موقع پر مشیر بھٹناگر کے ساتھ کمشنر سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ، ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو اور دیگر افسران موجود تھے۔ قبل ازیں محکمہ سیاحت نے کشمیر میں موسم بہار کی آمد کا جشن منانے کے لیے 21 مارچ کو مشہور ڈل جھیل کے کنارے واقع زبروان پارک میں ٹورازم فیسٹیول کا انعقاد کیا تھا۔ فیسٹیول کا افتتاح سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ نے کیا، جنہوں نے اس موقع پر کہا کہ اس کا خیال بہار کے موسم کے آغاز کو خوش آمدید کہنے اور کشمیر میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر کمشنر سیکرٹری سرمد حفیظ نےکہا کہ محکمہ سیاحت کی جانب سے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور سیاحوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ٹریول ٹریڈ باڈیز کو شامل کیا گیا ہے۔محکمہ سیاحت اور ٹریول ٹریڈ باڈیز وادی میں آنے والے سیاحوں کو ایک اچھا تجربہ فراہم کرنے کے لیے خدمات اور سہولیات کو مزید بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، کیونکہ کشمیر صرف خوبصورت جگہ کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ ہماری ثقافت، فن، دستکاری یا ورثے سے متعلق ہے۔ دریں اثنا، موسیقی کی تقریبات کے دوران، وادی کے مختلف فنکاروں نے تقریب میں شرکت کی اور دیکھنے والوں کو محظوظ کرنے کے لیے پرفارم پیش کی۔

Related posts

امرت کال ہمارا گورو کال ہے۔ نائب صدر دھنکڑ

Awam Express News

جشن جمہوریت 140 کروڑ عوام کا شاندار تہوار ہے

Awam Express News

وزیر اعظم نے یوم آزادی کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد دی

Awam Express News