New Delhi

دہلی شدید بارش کے بعد راجدھانی کا برا حال

ملک کی راجدھانی دہلی میں دیر رات اور صبح ہوئی موسلادھار بارش کے بعد لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ راجدھانی کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ دہلی کے کئی علاقوں کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہیں، جن میں ہر سو پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ شدید بارش کے بعد متعدد سڑکیں زیر آب آ گئیں۔راجدھانی کے رنگ روڈ پر بھی پانی کا جماؤ دیکھا گیا۔ پانی بھر جانے کی وجہ سے یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ صرف رنگ روڈ پر ہی نہیں، دیگر کئی علاقوں میں بھی بارش کے بعد مسائل بڑھ گئے۔ صبح دفتر جانے کے وقت پانی بھرا ہونے کی وجہ سے لوگوں کو تاخیر ہوئیمحکمہ موسمیات نے کہا کہ بادلوں کا ایک گروپ دہلی سے گزر رہا ہے۔ ان کی رفتار سست ہے۔ ایسے میں دن کے وقت بارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے یہ الرٹ صبح 6 بجے جاری کیا تھا۔ آئی ایم ڈی کے مطابق دارالحکومت کے کچھ حصوں میں موسلادھار سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ اس حوالے سے اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو دارالحکومت کے ان علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے جہاں بارش کے بعد اکثر پانی جمع رہتا ہے۔محکمہ موسمیات نے اپنے الرٹ میں کہا کہ تیز بارش کی وجہ سے حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق 25 جولائی کی صبح 8.30 بجے سے 26 جولائی کی صبح 6.30 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی یونیورسٹی کے علاقے میں 89.5 ملی میٹر اور اگنو میں 34.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Related posts

بہتر مشاورت ، تعاون ، ہم آہنگی امن کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے اور عالمی امن کو یقینی بنانے کی کلید ہے۔ راجناتھ سنگھ

Awam Express News

مدرسہ بورڈ کی قانونی حیثیت پر سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

Awam Express News

المناک سڑک حادثے میں 45/ ہندوستانی معتمرین کی اموات پر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کا اظہار غم و افسوس

Awam Express News