International

وزیر خارجہ جے شنکر نے برونائی کے ساتھ 40 سال کے سفارتی تعلقات پر لوگو لانچ کیا

وینٹیانے (لاوس(، 26 جولائی۔ ایم این این۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کو برونائی کے وزیر خارجہ داتو حاجی ایریوان سے وینٹیانے، لاؤس میں آسیان کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی اور   دونوں ممالک کے بی چسفارتی سطح  کے تعلقات کے 40 سال مکمل ہونے پر ایک لوگو کا اجرا کیا۔ جے شنکر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان گرمجوشی اور دوستانہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے اور آسیان کے ساتھ سیکورٹی تعاون اولین ترجیح ہے۔ جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان کے لئے، آسیان اس کی ایکٹ ایسٹ پالیسی، ہند-بحرالکاہل کا وژن جو اس پر بنایا گیا تھا اور عوام سے عوام کے روابط کا بنیادی ستون ہے جسے ہندوستان مسلسل بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہندوستان آسیان اور  ایسے پلیٹ فارمز کو جو ترجیح دیتا ہے، اس کا ثبوت گزشتہ سال ہمارے اپنے جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم مودی کے جکارتہ کے دورے سے ہے۔ ہندستان کے ساتھ آسیان کے بعد وزارتی کانفرنس جمعہ کو وینٹیانے میں بلائی گئی اور اس میں آسیان کے وزرائے خارجہ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور آسیان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل برائے آسیان پولیٹیکل-سیکیورٹی کمیونٹی داتو آستانہ عبدالعزیز نے شرکت کی۔ تیمور لیسٹی نے بطور مبصر شرکت کی۔

Related posts

سی ایم جی کی طرف سے گلوبل ساؤتھ تھنک ٹینک فورم کا کامیاب انعقاد

Awam Express News

پہلگام دہشت گردانہ حملہ پوری انسانیت پر حملہ تھا جی 7 آؤٹ ریچ سیشن میں وزیراعظم مودی کا بیان

Awam Express News

بھارت 2040 تک دنیا کی نمبر ایک معیشت بن جائے گا۔ دھرمیندر پردھان

Awam Express News