Bahrain China Delhi-NCR International Iran Kuwait National Oman Overseas Job Picture Qatar Saudi Arabia Special Issue Sports Talk UAE

اے ایم یو، جامعہ لاء کی داخلہ جاتی کلاسیں پاٹھ شالہ کلاسز نے شروع کیں۔ اس سال بھی 100% نتیجہ کا ہدف: امر وارشنے

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی اور بی ایچ یو لاء داخلہ امتحان میں 100 فیصد نتیجہ دینے والے واحد ادارہ پاٹھ شالا کلاسز 4 اور 5 اپریل سے آن لائن اور آف لائن موڈ میں 150 گھنٹے کی کلاسز شروع کریں گے۔ طلباء کی سہولت کے لیے 10 موک ٹیسٹ سیریز کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاٹھ شالہ کلاسز کے ڈائریکٹر مسٹر امر وارشنے نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تقاضوں کا بدلنا فطری ہے، ہم 4 اور 10 اپریل سے یونیورسٹیوں کی لا فیکلٹی میں داخلے کے لیے کلاسز شروع کریں گے۔ ہمارے محنتی اساتذہ پہلے کی طرح طلبہ کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور ہمارا مقصد کامیابی کی آخری سیڑھی پر ہے، امید ہے پچھلے نتائج کی طرح اس بار بھی ہم اے ایم یو، بی ایچ یو اور جامعہ کی لا فیکلٹی میں جھنڈا لہرانے میں کامیاب ہوں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی لاء کا 45 روزہ کریش کورس بھی 4 اپریل سے شروع ہوگا۔ ڈائریکٹر امر وارشنے اور پون وارشنے نے مشترکہ طور پر بتایا کہ کامیابی کے لیے اچھی تعلیم بہت ضروری ہے، اگر صحیح سمت میں رہنمائی کی جائے تو کسی بھی فیکلٹی میں کامیابی ممکن ہے۔ پاٹھ شالہ کلاسز پر پورے ہندوستان میں لوگوں کا بھروسہ ہے اور یہ یقین صرف ہمارے داخلہ امتحان کے نتائج کی وجہ سے قائم ہے اور ہمارا مقصد مستقبل میں بھی اس سلسلہ کو جاری رکھنا ہے۔

Related posts

وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ میں بھارتی برادری سے خطاب کیا

Awam Express News

نئی دہلی عالمی کتاب میلہ میں سعو دی عربیہ گیسٹ ملک کے طور پر شرکت کرنا قابل فخر ہے۔محمد فیصل

Awam Express News

دنیا کی ابھرتی ہوئی مارکیٹیں: تین عرب ملک سب سے اوپر آگئے

Awam Express News