Uncategorized

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلامو فوبیا کا مظہر

صدر جمعیۃ علماء ہند محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر داخلہ کے ایک وزیر مملکت کے اس بیان کو عہدے کی توہین قرار دیا

جمعیة علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت برائے وزارت داخلہ، بندی سنجے کمار کے ذریعے بعض مدارس کو دہشت گردی کی تربیت گاہ بتانے کی شدید مذمت کی ہے اور اس بیان کو وزارت داخلہ کی حیثیت و معتبریت کی توہین قرار دیا ہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ ان کا بیان شرارت اور اسلامو فوبیا کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ملک کے لیے افسوسناک ہے کہ ایسی سوچ رکھنے والا شخص حکومت کے ایک سنجیدہ، حساس اور ذمہ دار عہدے پر فائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ وہ مسلسل ایک مخصوص کمیونٹی کے خلاف ایسے بیانات دیتے رہتے ہیں۔مولانا مدنی نے مزید کہا کہ مدارس اسلامیہ اسلامی تہذیب اور ہندوستانی تکثیریت کا ایک اہم حصہ ہیں جو دو صدی سے علم، اخلاقی تربیت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کا مرکز رہے ہیں۔ مدارس نہ صرف علمی میدان میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں مذہبی رواداری، امن، اور انصاف کی قدروں کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ درحقیقت دینی مدارس اس ملک کی عظیم وراثت ہیں اور اس کی شناخت اور ثقافتی تنوع سے وابستہ ہیں۔مولانا مدنی نے کہا کہ مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا حقائق کے منافی ہے، بالخصوص ان کے ذریعے مدارس میں جھاڑو سے اے کے 47 بنانے کی بات مضحکہ خیز ہے۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر وزیر داخلہ کو معافی مانگنی چاہیے۔

 

Related posts

ہم جو کھاتے ہیں اس کی ماحولیاتی لاگت پر غور کرنا چاہئے

Awam Express News

’ہندوستان اپنی منفرد تہذیب و ثقافت کے لیے پوری دنیا میں مشہور‘، تاجکستان کے شہر پنجکنت میں ڈاکٹر مشتاق صدف کا خصوصی لکچر

Awam Express News

رجنی کانت کو 56 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کی اختتامی تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا

Awam Express News