New Delhi

‘ہندی پکھواڑا’ کی مناسبت سے ہندی میں مسابقۂ مضمون نویسی

پوزیشن لانے والے شرکا کو نقد انعام و توصیفی اسناد سے نوازا گیا

نئی دہلی : قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے صدر دفتر میں ‘ہندی پکھواڑا’ کی مناسبت سے 24 ستمبر کو ہندی زبان میں مسابقۂ مضمون نگاری کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کونسل کے مختلف شعبوں سے 14ملازمین نے حصہ لیا۔ آج قومی کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے مسابقہ کے نتائج کا اعلان کیا۔ اس موقعے پر پہلی، دوسری، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے شرکا کے علاوہ دو شرکا کو تشجیعی انعامات سے بھی نوازا گیا۔ تشجیعی انعام پانچ سو روپے نقد اور توصیفی اسناد کی شکل میں گلشن آنند اور مبشرہ خلیل کو دیا گیا، جب کہ گوروشانڈل نے پہلی، محمد افروز و فیضان الحق نے دوسری اور مشہود عالم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، تینو ں کامیاب شرکا کو بالترتیب تین ہزار روپے، دو ہزار روپے، ایک ہزار روپے اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔
ڈاکٹر شمس اقبال نے مسابقے میں کامیاب ہونے والے شرکا کو مبارکبا دپیش کی اور کہا کہ جو لوگ کامیاب نہیں ہوسکے، وہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ زبانیں ایک دوسرے کو جوڑنے کا کام کرتی ہیں۔ جو لوگ ہندی زبان سے واقف ہیں انھیں ہندی میں بھی دفتری کام کاج کرنا چاہیے۔اس موقعے پر کونسل کا عملہ موجود رہا۔
(رابطہ عامہ سیل

Related posts

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے طبی تعلیم کی بدلتی تصویر کو اجاگر کیا ؛

Awam Express News

بھارت نے امریکہ کو اسمارٹ فون برآمد کرنے میں اپنے پڑوسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اشونی ویشنو

Awam Express News

بھارت کواب دنیا میں ایک حل فراہم کرنے والے ملک کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ وزیر خارجہ

Awam Express News