National New Delhi

جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے وقف ترمیمی بل 2024 پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ساتھ طویل میٹنگ کی

نئی دہلی، 14 اکتوبر ,2024:
آج جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی قیادت میں وقف ترمیمی بل 2024 پر اپنی آراء اور تجاویز پیش کرنے کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی ( جے پی سی ) سے میٹنگ کی۔ یہ میٹنگ پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی کے مین کمیٹی روم میں صبح 11 بجے سے سہ پہر تک منعقد ہوئی۔
جمعیۃ کے وفد میں درج ذیل شخصیات شامل تھیں
مولانا محمود اسعد مدنی – صدرجمعیۃ علماء ہند، رؤف رحیم سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف انڈیا، اکرم الجبار خان ریٹائرڈ آئی آر ایس افسر،مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ،مولانا نیاز احمد فاروقی ، سکریٹری جمعیۃ علماء ہند،اویس سلطان خان ، ایڈوائزر دفتر جمعیۃ علماء ہند
ملاقات کے دوران وفد نے وقف ایکٹ میں مجوزہ ترمیمات پر کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ اس موقع پر جمعیۃ کی طرف سے سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ رؤف رحیم نے بل کے آئینی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا

Related posts

سابق دور درشن ڈائرکٹر ڈاکٹر سید رفیق باشا حسینی ؔ ”خادم اردو ایوارڈ2025 ” سے سرفراز

Awam Express News

آزاد مدارس کے سلسلے میں الٰہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ دستور ہند کی فتح

Awam Express News

اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

Awam Express News