China

چینی صدر شی جن پھنگ روس میں برکس ممالک کے سولہویں سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ 22 سے 24 اکتوبر تک روس کے شہر کازان میں  برکس ممالک کے سولہویں سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اٹھارہ  اکتوبر  کو یومیہ پریس کانفرنس میں  کہا کہ یہ سال "بڑے برکس تعاون” کا پہلا سال ہے، اور یہ اجلاس برکس کی توسیع کے بعد پہلی بار منعقد ہورہا ہے۔ اجلاس کے دوران صدر شی جن پھنگ چھوٹے اور بڑے پیمانے کے رہنما  اجلاسوں، برکس + رہنماؤں کے ڈائیلاگ اور دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے ، اہم تقاریر کریں گے اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال، برکس تعاون، برکس میکانزم کی ترقی اور مشترکہ تشویش کے اہم امور پر مختلف ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین وسیع تر برکس تعاون کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے ، گلوبل ساؤتھ کے اتحاد اور خود انحصاری کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے اور عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

Related posts

چین نے ہندوستان کے "سرحد پار سفر میں آسانی” کو "فائدہ مند” قرار دیا

Awam Express News

شینزو-19 انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ

Awam Express News

چین اور بھارت کو شکوک و شبہات کے بجائے ایک دوسرے کی کامیابی کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔چینی سفیر ما جیا

Awam Express News