National

وزیر اعلیٰ یوگی نے دیوالی کے پرمسرت موقع پر ریاست کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی

لکھنؤ، 30 اکتوبر (ہ س)۔ روشنیوں کے تہوار دیوالی کے موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہے۔ان کی خوشی، خوشحالی اور خوش حال زندگی کی خواہش کی ہے۔انہوں نے کہا یہ سناتن دھرم کی روایت کا ایک اہم تہوار ہے۔ مریادا پرشوتم بھگوان شری رام کا 14 سال جلاوطنی کے بعد ایودھیا میں ان کی آمد اور رام راج کے افتتاح کی یاد میں ہزاروں سال پہلے، پورے ہندوستان میں عقیدت مندوں نے دیوالی کا تہوار منایا تھا۔وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ یہ ہم سب کی خوش قسمتی ہے کہ مریادا پرشوتم بھگوان شری رام کی مقدس جائے پیدائش ایودھیا اتر پردیش میں ہے۔ ریاستی حکومت نے ایودھیا میں دیوالی تقریب کے انعقاد کی قدیم اور شاندار روایت کو ‘دیپوتسو’ کی تنظیم کے ذریعے دوبارہ قائم کیا گیا ہے۔

یہ عالمی برادری کو ایودھیا کی شان سے واقف کرانے کا کام کر رہا ہے۔

 

Related posts

ہندوستان اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے آتم نربھرتا کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیراعظم

Awam Express News

عوام کا پی ایم او ہونا چاہئے، مودی کا نہیں

Awam Express News

بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی نےآئی سی ٹی اکیڈمی کے ساتھ م ایم او یوپر دستخطکئے

admin