New Delhi

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سنگاپور کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات کی

سنگا پور۔8؍نومبر۔ ایم این این۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کو سنگاپور کے نائب وزیر اعظم گان کم یونگ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ صنعتی پارکس، اختراعات اور سیمی کنڈکٹرز جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، عصری دو طرفہ شراکت داری کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔مسٹر جے شنکر یہاں اپنے دو ملکوں کے دورے کے دوسرے مرحلے پر ہیں جو انہیں آسٹریلیا بھی لے گئے۔  وزیر خارجہ  جے شنکر نے X پر پوسٹ کیا   کہ اپنے سنگاپور کے دورے کا آغاز ڈی پی ایم اور وزیر تجارت و صنعت گان کم یونگ سے ملاقات کرکے کیا۔ صنعتی پارکس، سبز توانائی، ہنرمندی، اختراعات اور سیمی کنڈکٹرز پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عصری شراکت داری کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔وہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی شراکت داری کا جائزہ لینے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے راستے تلاش کرنے کے لیے سنگاپور کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

Related posts

ہیرا گروپ آف کمپنیز و سی ای او ڈاکٹر نوہیرا شیخ پر ٹائمز آف انڈیا و بی بی سی نے چشم کشا رپورٹ شائع کی

Awam Express News

’جی ایس ٹی اتسو‘ تمام ہم وطنوں کے لیے ’بچت کا تہوار‘ ہوگا۔ پی ایم مودی

Awam Express News

مطیع الرحمن عزیز ایم ای پی کی جانب سے سی پی رادھا کرشنن جی کو نائب صدر جمہوریہ منتخب ہونے پر مبارکباد

Awam Express News