آج ہندوستان کو پوری دنیا حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہی ہے۔ ہندوستانی مسلمان اسلام کی حفاظت اور اس کو پھیلانے کے لیے آگے بڑھیں۔‘‘ یہ بیان امام حرم مسجد نبوی ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمن البعیجان نے دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقد ایک عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ وہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام ’احترام انسانیت اور مذاہب عالم‘ کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ اہل حدیث کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمن نے کہا کہ پوری دنیا کو انسانیت کے تحفظ کی فکر لاحق ہے۔ اسلام نے روز اول سے ہی انسانیت کے تحفظ کے لیے بہت کام کیے ہیں، ہمیشہ انسانیت کی حفاظت کی کوشش کی ہے۔ اس موضوع پر پیارے نبیؐ سے متعلق بہت سی احادیث ہمارے سامنے موجود ہیں۔ سعودی عرب اور اس کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ہمیشہ انسانیت کی فلاح و بہبود، ترقی اور تحفظ کے لیے کوشاں رہتے ہیں اور پوری دنیا میں اس کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کے ڈپٹی جنرل سکریٹری عبدالرحمن بن عبداللہ الزید نے انسانیت کو درپیش چیلنج پر گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ آج اس پلیٹ فارم سے انسانیت کی سلامتی اور احترام کے لیے جو بات چیت کی جا رہی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا میں افراتفری کا ماحول ہے اور اسلام کے پیغام کو پوری دنیا میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔ اس تقریب سے مولانا ارشد مدنی نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم دعاء گو ہیں کہ اللہ تعالی اس اجتماع کو کامیاب فرمائے اور اس کے پیغام کو عام کرے تاکہ ہماری پرانی تاریخ زندہ رہ سکے، اور جو لوگ دنیا کے اندر نفرت کے بازار کو گرم کئے ہوئے ہیں وہ ناکام ہو جائیں۔
اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کے ڈپٹی جنرل سکریٹری عبدالرحمن بن عبداللہ الزید نے انسانیت کو درپیش چیلنج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج اس پلیٹ فارم سے انسانیت کی سلامتی اور احترام کے بارے میں بات چیت کی جارہی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں افراتفری کا ماحول ہے اور اسلام کے پیغام کو پوری دنیا میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر اور کانفرنس کے صدر مولانا اصغر علی امام سلفی مہدی نے اپنے خطاب میں اسلام کی روشنی میں انسانیت کے تحفظ اور خواتین بالخصوص بہنوں کے حقوق پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بہنوں کو ان کا حق دلانے کے معاملے پر بھائیوں کے ذریعے رشتہ توڑا جا رہا ہے۔ ایسے ماحول میں ہماری حکومت یونیفارم سول کوڈ لا کر خواتین کو برابری کا درجہ دینے کی بات کر رہی ہے۔ یعنی آپ کے جائیداد میں آدھا حصہ دینے کی بات کی جارہی ہے ہیں تو کیا ہمارے مسلمان بھائی اپنی جائیداد میں آدھا حصہ اپنی بہنوں کو دیں گے؟ کانفرنس میں جمعیة علماءہند کے صدر مولانا ارشد مدنی سمیت علمائے کرام اور دانشوروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مسجد نبوی کے امام خصوصی طور پر اس کانفرنس میں شرکت کے لیے ہندوستان آئے ہیں۔ کل وہ یہاں مغرب اور عشاءکی نمازیں بھی ادا کریں گے۔کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کی نظامت مولانا عبدلاحکیم عبدالمعبود مدنی شیخ الحدیث جامعہ رحمانیہ کاندیولی، ممبئی نے فرمائی۔امام حرم مسجد نبوی کے اسٹیج پر پہنچتے ہوئے مولانا عبدالمعبود مدنی نے گلے لگا کرمہمان محترم کا شاندار استقبال کیا