National

آندھراپردیش کے وزیراعلی کے چھوٹے بھائی رام مورتی نائیڈو کا انتقال

حیدرآباد، 17 نومبر (ہ س)۔ آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کے چھوٹے بھائی رام مورتی نائیڈوچل بسے۔ انہوں نے حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے دوران آخری سانس لی۔ 72سالہ رام مورتی نائیڈو گذشتہ ایک ہفتہ سے شہرحیدرآباد کے گچی باولی میں واقع اے آئی جی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
میڈیکل ٹیم کی جانب سے ان کو بچانے کی کوششوں کے باوجود ان کی صحت ابترہوتی چلی گئی اوروہ انتقال کر گئے۔ اسپتال کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ رام مورتی نائیڈو، نے قبل ازیں 1994 تا 1999 چندراگری حلقہ کی اسمبلی میں نمائندگی کی تھی۔ وہ تلگودیشم کے ٹکٹ پراس حلقہ سے منتخب ہوئے تھے۔ صحت کی خرابی کی وجہ سے انہوں نے حالیہ چندبرسوں کے دوران سرگرم سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ ان کے جسد خاکی کو آخری رسومات کے لئے تروپتی ضلع کے چندراگری منڈل کے آبائی گاوں ناراواری پلی منتقل کیاجائے گا۔

Related posts

دھمکی آمیز خط پر پاکستان کا امریکا سے احتجاج

admin

سکم میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 6 افراد ہلاک جب کہ 150 سے زیادہ دبے ہونے کا خدشہ

Awam Express News

بھارتسرکلر اکانومی پر اپنے تجربات کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم مودی

Awam Express News