Bahrain

ابوظہبی کے ولی عہد بحرین پہنچ گئے

-ابوظہبی کے ولی عہد عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان آج سلطنت بحرین کے سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے ہیں۔

بحرین کے ولی عہد اور وزیر اعظم پرنس سلمان بن حمد الخلیفہ نے بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

ان کے ہمراہ ایک وفد بھی ہے جس میں شیخ زاید بن محمد بن زاید النہیان، ابوظہبی کراؤن پرنس کورٹ کے چیئرمین شیخ خلیفہ بن طحنون بن محمد النہیان، شیخ طیب بن خلیفہ بن حمدان النہیان، محکمہ بلدیات و ٹرانسپورٹ کے چیئرمین محمد علی الشرفاء، ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیولپمنٹ کے چیئرمین احمد جاسم الزابی، محکمہ صحت ابوظہبی کے چیئرمین منصور ابراہیم المنصوری، محکمہ گورنمنٹ انیبلمنٹ کے چیئرمین احمد تمیم الکتاب، ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے سیکرٹری جنرل سیف سعید غباش، بحرین میں متحدہ عرب امارات کے سفیر فہد محمد سالم بن کردوس العامری اور کئی سینئر حکام شامل ہیں۔

Related posts

بحرین اتھارٹی برائے ثقافت اور نوادرات: محراق سٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ پر کام جاری ہے اور 16 تاریخی عمارتوں کی بحالی کا کام مکمل

Awam Express News

بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی نےآئی سی ٹی اکیڈمی کے ساتھ م ایم او یوپر دستخطکئے

admin

رمضان المبارک کے قیمتی اوقات عبادت و ریاضت میں گزاریں!

admin