China

آئندہ چین ایکسپو میں 60 سے زیادہ کاروباری اداروں کی جانب سے شمولیت کا عندیہ

دوسری  چین ایکسپو  بیجنگ میں اختتام پذیر ہونے والی ہے ۔ 30  نومبر کو ، تیسری چین ایکسپو میں شمولیت کے لئے معاہدے پر  دستخط کی  تقریب منعقد ہوئی۔ 60 سے زیادہ کمپنیوں اور اداروں نے معاہدوں پر دستخط کیے ، جن میں دنیا کے ٹاپ 500 اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں نے موقع  پر شرکت کے ارادوں پر دستخط کیے۔ نمائش کنندگان نے کہا کہ چین ایکسپو بین الاقوامی تعاون کے حصول کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے ، جو نہ صرف کاروبار کا دائرہ وسیع کرتا ہے ، بلکہ عالمی سپلائی چین کے ترقیاتی رجحان کی تفہیم اور گرفت کو بھی گہرا کرتا ہے۔جاپان کے اوساکا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شنگو توری کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں چین کے لیے چین ایکسپو کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ یہ ایک واضح اظہار ہے کہ چین ثابت قدمی کےساتھ  دنیا کے ساتھ سپلائی چین قائم کرے گا، اور ہم بھی اس میں شرکت جاری رکھیں گے۔

Related posts

"چودھویں پانچ سالہ منصوبے” کے دوران چین میں توانائی کے شعبے کی ترقی

Awam Express News

جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چینی سیاسی جماعتوں کی پریس کانفرنس

Awam Express News

جشن بہار کی آمد پر شی جن پھنگ کا چینی قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

Awam Express News