Andhra Pardesh

جمیعتہ علماء ہندکے جلسے میں آندھرا پردیش کے سی ایم مہمان خصوصی مد عو

اس ماہ کی 15 تاریخ کو جمیعتہ علماء ہند کی جانب سے آندھرا پردیش کے کڑپہ میں ایک بڑے جلسے کا انعقاد ہوگا۔ جس کے لئے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سری چندرا بابو نائیڈو کو بطور مہمان خصو صی مدعو کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ کو مہمان خصوصی مد عو کرنے حضرت مولانا سید شاہ ہرشاد مدنی صاحب دامن برکاتہم اورتلگو دیشم پارٹی کے ریاستی نائب صدور وی ایس امیر بابو،امید حسین اور منتظر حسین ایک ساتھ شریک تھے۔آندھرا پردیش میں جمیعت علماء ہند کے جلسے میں تقریباً 5 لاکھ مسلم اقلیتی بھائی شریک ہونے کی امید جتائی جا رہی ہے۔