نئی دہلی 25، فروری 2025، بھارت میں ریاست کویت کے سفارت خانے نے 24 فروری 2025 کو لیلا پلیس ہوٹل نئی دہلی میں ریاست کویت کے 64 ویں نیشنل ڈے اور 34 ویں لبریشن ڈے کو منانے کے لیے ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔تقریب میں ہز ایکسلنسی جناب کنجراپو رام موہن نائیڈو، وزیر شہری ہوا بازی، جمہوریہ ہند، مہمان خصوصی کے طور پرشرکت کیئے


،ساتھ ہی سینئر حکام، سفارت کار، ماہرین تعلیم، کاروباری رہنما اور عوامی شخصیات نے کویت نیشنل ڈے کے جشن تقریب میں شامل ہوئے۔کویت نیشنل ڈے تقریب میں مہمان کا استقبال کرتے ہوئے ریاست کویت کے سفیر جناب مشعل مصطفیٰ الشمالی نے ریاست کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح، ولی عہد شہزادہ شیخ صباح الخالد الحماد المبارک الصباح، کویت کے معززین اور معزز عوام کو مبارکباد پیش کی ۔


اس شاندار موقع پر اپنے پیغام میں ہز ایسلینسی کویت سفیرجناب الشمالی نے کہا کہ 1961 میں آزادی حاصل کرنے کے بعد سے، کویت نے امن، تعاون اور سفارت کاری کی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے ہماری قیادت کی بصیرت رہنمائی کے تحت مختلف شعبوں میں شاندار پیش رفت کی ہے۔سفیر نے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کویت اور بھارت کے درمیان گہرے اور تاریخی دو طرفہ تعلقات پر روشنی ڈالا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور کویت کے دوطرفہ تعلقات جو کئی دہائیوں پر محیط ہے، اور باہمی احترام، مشترکہ اقدار، اور تجارت، ثقافتی تبادلے اور سفارتی مشغولیت کی ایک طویل تاریخ کی بنیاد پر استوار ہے۔
ہز ایکسلینسی نے کہا کہ 21-22 دسمبر 2024 کے دوران، دوست جمہوریہ ہند کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ریاست کویت کا حالیہ تاریخی دورہ، 43 سالوں میں ریاست کویت کے کسی بھارتی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہے، جس کے دوران دونوں ممالک نے اپنے باہمی تعلقات کو فروغ دیا اور دونوں ملکوں نے اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کیا، خاص طور سے دفاعی تعاون، ثقافتی تبادلے، کھیلوں میں تعاون، اور بین الاقوامی شمسی اتحاد میں کویت کی شمولیت کے شعبے میں تعلقات کو مضبوط کیا۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ دورہ توانائی، تجارت اور غذائی تحفظ جیسے موجودہ شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط کرے گا، اور دفاع اور سرمایہ کاری میں تعاون کے لیے نئی راہیں تلاش کرے گا، جبکہ مشترکہ اقدار کو تقویت دے گا، اور مستقبل میں ایک مضبوط شراکت داری کی تعمیر کرے گا۔اس موقع پر، سفارت خانے کو نئی دہلی میں مختلف بھارتی حکومتی ایجنسیوں اور سفارتی کور کے ارکان کی جانب سے مبارکباد کے متعدد پیغامات بھی موصول ہوئے۔واضح ہو کہ کویت کا قومی دن ہر سال 25 فروری کو منایا جاتا ہے۔ یہ تعطیل اس دن کی نشاندہی کرتاہے جب ہز ہائینس ریاست کویت کے پہلے امیر شیخ عبداللہ ال سالم الصباح 1950 میں تخت پر براجمان ہوئے تھے۔


