International

جدت، شمولیت، پائیداری اور اعتماد ٹیکنالوجی کی حکمرانی کے لیے ہندوستان کے رہنما اصولوں کا بنیادی حصہ ہے۔ سندھیا

وزیر مواصلات شری جیوترادتیہ ایم سندھیا نے بارسلونا، اسپین میں باوقار موبائل ورلڈ کانگریس  کا دورہ کیا،  سی ای اوز کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگز میں حصہ لیا، کلیدی سیشنز سے خطاب کیا اور موبائل اور ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری کے لیے دنیا کے سب سے بڑے اجتماعات میں سے ایک میں بڑی ٹیک ایجادات کا مشاہدہ کیا۔اس دورے نے موبائل ورلڈ کانگریس 2025 میں ہندوستان کی ٹیلی کام تبدیلی کی نمائش کی، جس میں بھارت کے تیز رفتار 5G رول آؤٹ، دنیا کے سب سے کم ڈیٹا ٹیرف، مقامی 4G/5G اسٹیکس اور مضبوط سائبرسیکیوریٹی اقدامات پر وقار تقریب میں روشنی ڈالی گئی۔ وزیر نے اس تقریب میں ’گلوبل ٹیک گورننس: رائزنگ ٹو دی چیلنج‘ اور بیلنسنگ انوویشن اینڈ ریگولیشن: ٹیلی کام پالیسی پر عالمی تناظر‘ پر اہم سیشنز سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ "جدت، شمولیت، پائیداری اور اعتماد ٹیک گورننس کی طرف ہندوستان کے رہنما اصولوں کا بنیادی حصہ ہے” اور ملک کے ہر شہری کی خدمت میں آدھار، بھارت نیٹ کی کامیابی کو اجاگر کیا۔وزیر نے اسپیکٹرم مینجمنٹ جیسے ضابطے کے ساتھ جدت طرازی کو متوازن کرنے کی طرف ہندوستان کی کوششوں کے چار مراحل کے بارے میں بھی بات کی۔

Related posts

ترکیہ اور شام میں زلزلہ سے 34 ہزار سے زیادہ اموات

Awam Express News

چین اور بھارت کو شکوک و شبہات کے بجائے ایک دوسرے کی کامیابی کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔چینی سفیر ما جیا

Awam Express News

وزیر خارجہ جے شنکر نے سری لنکا کے ہم منصب سے ملاقات کی

Awam Express News