China

چین کی قومی عوامی کانگریس کا سالانہ اجلاس بیجنگ میں شروع

  چین کی قومی عوامی کانگریس کا سالانہ اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر سے تمام اقلیتی قومیتوں اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے  این پی سی کے تقریباً 3000  نمائندے شریک ہیں۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران این پی سی کے نمائندے حکومت کی ورک  رپورٹ سنیں گے اور اس پر  نظرثانی  کریں گے، گزشتہ سال کی کامیابیوں کا جائزہ لیں گے  اور نئے سال میں قومی ترقی کا خاکہ تیار کریں گے۔ اجلاس میں قومی اقتصادی و سماجی ترقیاتی منصوبے کی رپورٹس، مرکزی اور مقامی حکومتوں کی بجٹ  رپورٹس اور سپریم  عوامی عدالت اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر کے کام کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

قومی عوامی کانگریس  (این پی سی)  چین میں ریاستی اختیارات کا اعلی ترین ادارہ ہے، اور ہر  پانچ سال  میں اس کے نمائندوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جبکہ سال میں ایک دفعہ اس کا اجلاس منعقد ہوتا ہے۔ رواں سال 14 ویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا  سیشن ہے۔ چین میں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی  کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاس، جو ہر سال مارچ کے اوائل میں منعقد ہوتے ہیں، کو "دو سیشنز” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ "دو سیشنز” نہ صرف چین کی پالیسی کا "رخ” بتاتے ہیں، بلکہ بیرونی دنیا کے لئے یہ چین کا مشاہدہ کرنے کا اہم موقع بھی ہوتا ہے .سال 2025 چین کی قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کا آخری سال ہے، اور یہ 15 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کا سال بھی ہے.اطلاع کے مطابق  اقتصادی ترقی کے اہداف، میکرو پالیسی کے رجحانات، اندورنی طلب اور کھپت کو فروغ دینے کے اقدامات، نجی معیشت اور  اصلاحات کو مزید بہتر کرنے کے اقدامات، "مصنوعی ذہانت +” اور حقیقی معیشت کا گہرا انضمام وغیرہ ،اس سال کے دونوں اجلاسوں کے اہم موضوعات بن سکتے ہیں۔

Related posts

چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں صوبہ گوئی چو کا نیا منظرنامہ دکھانا ہوگا، شی جن پھنگ

Awam Express News

ہندوستان میں سفارت خانے نے نئے چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا

Awam Express News

صدر شی جن پھنگ ایک شاندار رہنما ہیں، ایلون مسک

Awam Express News