National New Delhi

وقف بل کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کے احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں.

وقف اللہ کی ملکیت ہے، حکومت مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت نہ کرے – جمعیۃ علماء ہند

نئی دہلی 8 مارچ: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و دیگر ملی جماعتوں کی جانب سے 13 مارچ 2025 کو جنتر منتر، نئی دہلی میں وقف بل کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی اور ناظم عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے اس مظاہرے کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا موجودہ وقف بل پر اصرار مسلم اوقاف کی مذہبی ودینی حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ وقف کسی فرد کی ملکیت نہیں، بلکہ اللہ کی ملکیت ہے۔ اس کی اصل میں کسی قسم کی تبدیلی یا مداخلت نہ صرف شرعی اصولوں کے خلاف ہے بلکہ آئینی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ ہم حکومت کو واضح طور پر متنبہ کرتے ہیں کہ وہ مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں دخل اندازی سے باز رہے۔اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند تمام انصاف پسند شہریوں، دینی و سماجی رہنماؤں اور ملت کے تمام طبقات سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس پرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے جمہوری و آئینی حق کی حفاظت کے لیے اپنے حصے کا عملی کردار پیش کریں۔

Related posts

دنیا ہندوستان پر بھروسہ کرتی ہے، سیمی کنڈکٹر مستقبل کی تعمیر کے لیے تیار۔ مودی

Awam Express News

ہندوستانی فوج نے اروناچل کے 15 طلبا کے لیے 10 روزہ قومی یکجہتی ٹور کا آغاز کیا

Awam Express News

پیوش گوئل نے’’ بھارت آٹا ‘‘کی فروخت کے لیے 100 موبائل وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Awam Express News