Delhi-NCR

قف ایکٹ میں ترمیم آئین پر حملہ ہے: مولانا محمود اسعد مدنی

جنتر منتر پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا اجلاس
نئی دہلی، جنتر منتر: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام آج ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے وقف ایکٹ میں کی جانے والی ترمیم کو ملک کے آئین اور اس کے بنیادی ڈھانچے پر ایک سنگین حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس خاکے کو مسخ کرنے کی کوشش ہے جو ہمارے آئین سازوں نے ایک جدید اور جمہوری ہندوستان کے لیے تیار کیا تھا۔ آج ہمارے گھروں، مسجدوں اور مدرسوں پر بلڈوزر چلایا جا رہا ہے اور اب آئین پر بھی بلڈوزر چلانے کی کوشش ہو رہی ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ کچھ لوگ اسے صرف مسلمانوں کا مسئلہ بنا رہے ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ ہمیں اس سازش کی ہر حال میں مخالفت کرنی ہے کیونکہ یہ لڑائی کسی ایک طبقے کی نہیں، بلکہ ہر اس شہری کی ہے جو آئین اور جمہوریت پر یقین رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک اکثریت میں اقلیتوں کا ہے، اور ہمیں صرف اپنے ساتھ ہی نہیں، بلکہ ہر اس شخص کو جوڑنا ہوگا جو اس ملک کے جمہوری اور آئینی ڈھانچے پر یقین رکھتا ہے۔ اگر ہم سب مل کر تمام فکر مند شہریوں کو ساتھ لے کر اس تحریک کو آگے بڑھائیں گے تو کامیابی یقینی ہوگی۔
مولانا مدنی نے اس موقع پر کہا کہ ہر بڑی جدوجہد قربانی مانگتی ہے۔ اگر ہم یہ توقع کریں کہ یہ لڑائی آرام سے بیٹھ کر جیت لی جائے گی تو یہ ہماری بھول ہوگی۔ ہمیں قربانی دینے کے لیے تیار رہنا ہوگا، اپنی آواز کو مزید مضبوط کرنا ہوگا اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔
آخر میں، انہوں نے ایک شعر کہہ کر اپنی بات مکمل کی:
تھوڑی تکلیف رسن، پھر تھوڑی سی تکلیف دار
اس کے بعد اے دوستو، آرام ہی آرام ہے

Related posts

پدم شری ایوارڈ ملنے کے بعد شاہ رشید احمد قادری نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

Awam Express News

ہم اقلیتوں کے خلاف پیدا کی جا رہی نفرت کو شکست دینے کے لیے ساتھ آئے ہیں‘، اپوزیشن اتحاد

Awam Express News

ڈیوٹی پر جا رہے 23 سالہ نوجوان کا چاقو مار کر قتل

Awam Express News