New Delhi

وزیر اعظم مودی نے ایرانی صدر سے بات کی

 فوری طور پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا

 نئی دہلی۔ 22؍جون۔ ایم این  این۔  وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار (22 جون) کو ایران کے تین جوہری مقامات پر امریکی حملے کے چند گھنٹے بعد ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کو فون کیا۔فون کال کے دوران، پی ایم مودی نے حالیہ کشیدگی پر اپنی ‘ گہری تشویش’ کا اظہار کیا اور فوری طور پر کشیدگی کو کم کرنے، سفارت کاری اور بات چیت پر زور دیا۔پی ایم مودی نے ایکس پر لکھا "ایران کے صدر مسعود پیزشکیان کے ساتھ بات کی۔ ہم نے موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ آگے بڑھنے اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کی جلد بحالی کے لیے فوری طور پر کشیدگی میں کمی، بات چیت اور سفارت کاری کے لیے ہمارے مطالبے کا اعادہ کیا۔

Related posts

فلسطینی بچوں کی فریاد سے مسلم دنیا عملی اقدام کرے

Awam Express News

 متحدہ عرب امارات کے سپیکر  نے  لوک سبھا اسپیکر  اوم برلاسے ملاقات کی

Awam Express News

ہیرا گروپ سرمایہ کاروں کا ملک کے اعلیٰ عہدیداروں کو خط انفارسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی غیر قانونی نیلامی کیخلاف احتجاج

Awam Express News