شانتنو مکھرجی
5 اگست کو ایک سال مکمل ہو گیا جب سابق وزیراعظم شیخ حسینہ ایک پُرتشدد عوامی بغاوت کے بعد بھارت آئیں۔ اس بغاوت میں بے شمار ہلاکتیں اور سیاسی انتشار دیکھنے کو ملا۔ ان کے اقتدار سے رخصت کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ بنگلہ دیش میں امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہوگی، لیکن حقیقت اس کے برعکس رہی—صورتحال مزید بگڑ گئی۔
حال ہی میں ضلع گوپال گنج میں ہونے والے تشدد نے خطرناک رجحانات کو آشکار کیا۔ نیشنل سٹیزن پارٹی (NCP) نے، چیف ایڈوائزر محمد یونس، جماعتِ اسلامی اور دیگر فرقہ وارانہ جماعتوں کی حمایت سے، عوامی لیگ (AL) کے کارکنوں پر حملہ کر دیا۔ یہ حملہ عوامی لیگ کے مضبوط گڑھ کو کمزور کرنے اور وہاں کی ہندو آبادی (جو کہ تقریباً 40 فیصد ہے) کو خوفزدہ کرنے کی منظم کوشش تھی۔ کئی افراد سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ شہر میں سخت کرفیو اور ہلاکت خیز اقدامات کے باوجود کشیدگی برقرار ہے۔ پیرا ملٹری فورسز اور فوج کو APC گاڑیوں میں جماعت اور NCP کے کارکنوں کو تحفظ دیتے دیکھا گیا۔
یہ سب اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ امن و امان کی صورتحال اب بھی غیر تسلی بخش ہے۔ روزنامہ "پروتھوم آلو” (17 جولائی) کی رپورٹ کے مطابق، جولائی 2024 کی بغاوت کے لیے مارچ پہلے ہی سے NCP اور اس کے حمایتیوں نے منظم کر رکھا تھا، لیکن حکومت اور انٹیلی جنس ادارے خوابِ غفلت میں سوئے رہے۔ وزیر قانون و انصاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چوہدری، جو کبھی بارڈر گارڈز بنگلہ دیش (سابقہ BDR) کے سربراہ رہ چکے ہیں، کی ناقص کارکردگی انٹیلیجنس نظام کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔
دو انتہائی سنگین پہلو نظر انداز نہیں کیے جا سکتے:اول، ہندو کمیونٹی خصوصاً گوپال گنج میں شدید خطرے سے دوچار ہے، اور یہ تشدد بنگلہ دیش کے دیگر علاقوں میں موجود ہندو برادری تک پھیل سکتا ہے۔
دوم، محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کی پشت پناہی سے NCP اور جماعتِ اسلامی جیسے گروہ عوامی لیگ کے خلاف مزید طاقت سے کارروائیاں کر سکتے ہیں۔ چونکہ عوامی لیگ اور شیخ حسینہ کو بھارت کا حمایتی سمجھا جاتا ہے، اس لیے بھارت مخالف بیانیہ میں بھی شدت آ رہی ہے۔
شیخ حسینہ کے منظر سے ہٹنے کے بعد ملک میں افراتفری چھا گئی۔ کئی ماہ تک جرائم پیشہ افراد، لوٹ مار، اور توڑ پھوڑ میں آزاد تھے۔ سینکڑوں قیدی جیل سے فرار ہو گئے، اسلحہ خانوں کو لوٹ لیا گیا، اور دن دہاڑے وارداتیں ہوئیں۔ اقلیتوں پر حملے، احمدیہ، شیعہ، صوفی اور ہندو عبادت گاہوں کی بے حرمتی بھی عام ہوئی۔ متعدد مندر تباہ کیے گئے اور مورتیوں کی توہین کی گئی۔
شیخ مجیب الرحمٰن کی رہائش گاہ، جو اب میوزیم تھی، کو ہجوم نے لوٹ کر تباہ کر دیا۔ 1971 کی جنگِ آزادی کی نشانیوں کو مٹا دیا گیا۔ فوج اور پولیس کے بعض عناصر پر الزام ہے کہ وہ اس عمل میں ملوث یا خاموش تماشائی تھے۔
حسینہ کے جانے کے بعد بنگلہ دیش میں کچھ ایسے واقعات بھی ہوئے جنہوں نے ملک کی سماجی اور ثقافتی ساخت کو ہلا کر رکھ دیا۔ سب سے افسوسناک بات حکومت کی پاکستان کی جانب بڑھتی ہوئی قربت ہے، جو 1971 میں بنگالیوں پر مظالم ڈھا چکا ہے۔ پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی موجودگی میں ڈھاکہ پریس کلب میں محمد علی جناح کی برسی منانا ایک متنازع قدم تھا۔ جناح، جنہوں نے اردو کو بنگلہ پر مسلط کرنے کی کوشش کی تھی، کو یاد کرنا بنگلہ دیشی لبرلز اور آزادی پسند قوتوں کو ناگوار گزرا۔
اسی طرح، بنگلہ دیش کے ضلع سراج گنج میں ٹیگور کی تاریخی "رابندر کچری باڑی” پر حملہ ہوا، جس میں آڈیٹوریم کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس توڑ پھوڑ پر بھارت میں تو تنقید ہوئی، لیکن بنگلہ دیش میں خاموشی رہی۔
ایک اور ناخوشگوار واقعہ میں فلم ساز ستیہ جیت رے کے دادا "اوپندر کشور رے چودھری” کی آبائی جائیداد کو منہدم کر دیا گیا۔ مائیمن سنگھ میں اس عمارت کے انہدام پر بھارت اور مغربی بنگال کی حکومتوں نے سخت احتجاج کیا۔ بھارتی عوامی ردعمل کے بعد حکومتِ بنگلہ دیش نے اس فیصلے پر نظرِ ثانی کی۔ ایسا واقعہ پچھلی حکومت میں ناقابلِ تصور تھا۔
غیر جانبدار تجزیے کے مطابق، موجودہ حکومت نے امن و امان، اقلیتوں کے تحفظ، عبادت گاہوں اور املاک کی حفاظت، انتہا پسند عناصر پر قابو، اور معاشی بدحالی روکنے میں ناکامی کا سامنا کیا۔
بنگلہ دیش کے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے میں بھی حکومت ناکام رہی ہے، جبکہ میڈیا بھارت مخالف بیانیے کو ہوا دے رہا ہے۔ اگلے سال ہونے والے انتخابات میں یہ عوامل فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بڑی تعداد میں عوام اس وقت شدید مایوسی اور بددل ہو چکی ہے اور خاموشی سے شیخ حسینہ کی حکومت کی واپسی کی خواہاں ہے۔
)مصنف، سابق آئی پی ایس افسر، مشیر نیشنل اسٹریٹ، اور ماریشس کے سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ہیں)۔( ایم این این)