وزیر خارجہ جے شنکر نے حکومت اور صنعت کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا
نئی دہلی ۔ 13؍ اگست۔ ایم این این۔ ہندوستان-سنگاپور وزارتی گول میز (آئی ایس ایم آر( کا تیسرا دور بدھ کو یہاں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ آئی ایس ایم آر نے انڈیا سنگاپور بزنس راؤنڈ ٹیبل وفد کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کی۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سنگاپور کے وزراء کی ستائش کی جنہوں نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے آئی ایس ایم آر میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور صنعت کے درمیان ہم آہنگی دو طرفہ تعلقات کے اگلے مرحلے کو کھولنے کی کلید ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آئی ایس ایم آر نے انڈیا سنگاپور بزنس راؤنڈ ٹیبل آئی ایس بی آر وفد کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کی۔ حکومت اور صنعت کے درمیان ہم آہنگی تعلقات کے اگلے مرحلے کو کھولنے کی کلید ہے۔ وزیر خارجہ جے شنکر کے علاوہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل، ریلوے، آئی ٹی اور اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی وشناو نے ہندوستان-سنگاپور وزارتی گول میز میں شرکت کی۔ آئی ایس ایم آر میں حصہ لینے والے سنگاپور کے وزراء میں جی، نائب وزیراعظم اور وزیر تجارت و صنعت گان کم یونگ، رابطہ کاری کے وزیر برائے قومی سلامتی اور امور داخلہ کے وزیر کے شانموگم، امور خارجہ کے وزیر ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن،؛ ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ اور انفارمیشن کی وزیر جوزفین ٹیو، وزیر برائے افرادی قوت ڈاکٹر ٹین سی لینگ، اور قائم مقام وزیر برائے ٹرانسپورٹ جیفری سیو، آئی ایس ایم آر کے تیسرے دور نے ہمارے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور گہرا کرنے کی راہوں کی نشاندہی کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے تصور کردہ، آئی ایس ایم آر ہندوستان-سنگاپور تعاون کے لیے ایک نیا ایجنڈا ترتیب دینے کا ایک منفرد طریقہ کار ہے۔ اس کی افتتاحی میٹنگ ستمبر 2022 میں نئی دہلی میں ہوئی تھی، اور دوسری میٹنگ اگست 2024 میں سنگاپور میں ہوئی تھی۔ ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری ہے۔