China

چین ۔ امریکہ اسٹاک ہوم معاشی و تجارتی مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

چین اور امریکہ نے چین ۔ امریکہ اسٹاک ہوم معاشی و تجارتی مذاکرات کا اعلامیہ جاری کیا ہے اور 12 اگست 2025 سے  کئی اقدامات کے نفاذ پر اتفاق کیا۔

اول، امریکہ 2 اپریل 2025  کے ایگزیکٹو آرڈر نمبر 14257 میں چینی مصنوعات ، جن میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مکاو خصوصی انتظامی علاقے کی مصنوعات شامل ہیں، پر ایڈ ویلورم ٹیرف عائد کرنے کے اقدامات میں ترمیم جاری رکھے گا اور 12 اگست 2025 سے ایک بار پھر 24 فیصد ٹیرف کے نفاذ کو نوے دنوں کے لیے معطل رکھا جائے  گا۔ اس کے ساتھ ہی  ایگزیکٹو آرڈر  میں طے شدہ ان مصنوعات پر باقی 10 فیصد ٹیرف برقرار  رہے گا۔

دوم ، چین ،  ریاستی کونسل کے ٹیکسیشن کمیشن کے جاری کردہ  2025 نمبر 4 اعلان میں طے شدہ امریکی مصنوعات  پر ایڈ ویلورم ٹیرف عائد کرنے کے اقدامات میں ترمیم جاری رکھے گا،12 اگست 2025 سے ایک بار پھر 24 فیصد ٹیرف کے نفاذ کو نوے دنوں کے لیے معطل رکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی  ان مصنوعات  پر باقی 10 فیصد ٹیرف برقرار  رہے گا۔ نیز  جنیوا مشترکہ  اعلامیے کے مطابق، امریکہ کے خلاف غیر محصولاتی جوابی اقدامات کو معطل یا منسوخ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا یا انہیں برقرار رکھے گا۔

چین۔امریکہ اسٹاک ہوم معاشی و تجارتی مذاکرات ، جنیوا مشترکہ اعلامیے کے تحت قائم کردہ میکانزم کے فریم ورک میں منعقد ہوئے۔مذاکرات میں چین کی نمائندگی  نائب وزیراعظم حہ لی فنگ نے کی جبکہ امریکہ کی جانب سے وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور  تجارتی نمائندے جیمیسن گریر شامل رہے۔

Related posts

چین کے پندرہویں نیشنل گیمز اختتام پذیر

Awam Express News

چین کی جانب سے نچلے مدار کے 18یں گروپ کے سیٹلائٹس کامیابی سے لانچ

Awam Express News

چین شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی کا "انجن” ہے، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو

Awam Express News