Delhi-NCR

یوم آزادی کے پیش نظر دہلی کے لیے جاری ہوا ٹریفک ایڈوائزری

قومی راجدھانی دہلی میں 15 اگست کو یومِ آزادی کے مرکزی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی لال قلعہ سے قوم کو خطاب کریں گے۔ اس تعلق سے دہلی-این سی آر میں ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ دہلی ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیوروں کے لیے یہ ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ کئی جگہوں پر جمعرات کی رات سے ہی کئی سڑکیں بند کر دی جائیں گی، جبکہ کچھ جگہوں پر جمعہ کو صبح 6 بجے سے ڈائیورزن نافذ ہوگا۔

دہلی ٹریفک پولیس نے جمعہ (15 اگست 2025) کو چھترسال اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے ٹریفک ایڈوائزی جاری کی ہے۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ اس تقریب کے دوران قومی پرچم لہرائیں گی۔ بڑی تعداد میں لوگوں کے آنے کی امید ہے، جس کے سبب صبح 6 بجے سے آس پاس کے علاقوں میں ٹریفک متاثر ہوگی۔

بند رہیں گی یہ سڑکیں:

  • نیتا جی سبھاش مارگ – دہلی گیٹ سے چھتا ریل چوک۔
  • لوتھیان روڈ – جی پی او سے فاؤنٹین چوک۔
  • ایس پی مکھرجی مارگ – یمنا بازار سے لال قلعہ۔
  • چاندنی چوک روڈ – فاؤنٹین چوک سے لال قلعہ۔
  • نشاد راج مارگ – رنگ روڈ سے نیتا جی سبھاش مارگ۔

ان سڑکوں پر جانے سے بچیں:

  • آئی ایس بی ٹی سے راج گھاٹ تک رنگ روڈ۔
  • وزیرآباد سے آئی ٹی او تک۔
  • باہری رنگ روڈ آئی ٹی او سے لال قلعہ تک وکاس مارگ ۔
  • نظام الدین بِرج سے آئی ایس بی ٹی تک مہاتما گاندھی مارگ۔

Related posts

دہلی سمیت شمال مغربی ہندوستان میں اگلے پانچ دنوں تک گرمی کی لہر جاری رہے گی

Awam Express News

ہندوستان مصر اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کرے گا

Awam Express News

سینٹر فار نریندر مودی سٹیڈیز ی ایم مودی کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر گرینڈ سیمینار کی میزبانی کرے گا

Awam Express News