China

شی جن پھنگ سے شی زانگ میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں کی ملاقات

20 تاریخ کی سہ پہر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری،  چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے  شی زانگ  میں مختلف قومیتوں   اورتمام شعبہ ہائے زندگی   کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔ انہوں نے  پارٹی کی  سینٹرل کمیٹی کی جانب سے  شی زانگ   کے عوام  کے لئے   نیک تمناؤں  کا اظہار کیا اور دلی خواہشات پیش کیں ۔ صدر شی جن پھنگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افراد  متحد  رہ کر  اپنی   جدوجہد جاری رکھیں گے  تاکہ  مشترکہ طور پر  شی زانگ  میں  چینی طرز کی جدیدکاری کا ایک نیا  شاندار   باب  رقم کیا جا سکے ۔ شی جن پھنگ نے شی زانگ  کی مدد کرنے والے کارکنان  کے نمائندگان ، خود  اختیار علاقے   اور متعلقہ محکموں کے ذمہ دار ان  ، بلدیاتی عہدیداران ، سیاسی اور قانونی کارکنان  ، پولیس کے نمائندگان، مذہبی حلقوں میں محب وطن افراد اور ٹیمپل مینجمنٹ کمیٹی کے  نمائندگان سے بھی ملاقات کی ۔

اسی رو ز   سہ پہر ، شی جن پھنگ نے لہاسا میں تعینات فوجی  افسران کے نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر   پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور سینٹرل ملٹری کمیشن کی جانب سے شی زانگ   میں تعینات فوج کے تمام افسران اور  سپاہیوں   سے  نیک تمناوں کا اظہار  بھی کیا ۔

Related posts

چینی صدر شی نے بیرون ملک بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے مفادات کے تحفظ پر زور دیا

Awam Express News

چین نے ایف ڈی آئی کی آمد میں کمی کو مسترد کیا

Awam Express News

ہندوستان میں سفارت خانے نے نئے چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا

Awam Express News