حافظ یحیی صدر منتخب ، جاوید خاں جنرل سکریٹری
سورت (۲۳ اگست ۲۰۲۵):
جمعیۃ علماء ضلع سورت کا ایک اہم اجلاس 20 اگست بروز بدھ کو مدرسہ تعلیم القرآن تائیواڑ، بلیشور میں حافظ صدیق احمد مفتی محمود صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع کے مختلف مقامات سے علما، حفاظ اور جمعیۃ کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں آئندہ میعاد کے لیے جمعیۃ علماء ضلع سورت کے عہدیداران اور اراکین کا انتخاب مکمل اتفاقِ رائے سے عمل میں آیا۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جمعیۃ علماء ضلع سورت اپنے اکابر کی رہ نمائی میں ضلع کے تعلیمی، سماجی اور دینی میدان میں مزید سرگرم کردار ادا کرے گی۔
اس موقع پر طویل عرصے سے اپنے حلقے کی جمعیۃ علماء کے سرگرم کارکن او ر مختلف فلاحی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرنےو الے حافظ یحییٰ مولانا موسیٰ حاجی کو صدر منتخب کیا گیا ، جب کہ نائب صدورکے طور پر مولانا انظر بدات ، مولانا اسماعیل پٹیل اور بطور جنرل سکریٹریجاوید خان بسم اللہ خان پٹھان کا ا نتخاب عمل میں آیا ۔جوائنٹ سکریٹری کے طور پر مولانا سفیان کڈودرا اور بطور خازن حافظ زبیر ملا منتخب ہوئے۔
نو منتخب صدر حافظ یحییٰ مولانا موسیٰ حاجی نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے جمعیۃ علماء سورت ضلع کی خدمت کا موقع دیا گیا۔ جمعیۃ علماء ہند ایک ایسی صدی پرانی تحریک ہے جس نے آزادیٔ ہند کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا اور آج بھی ماضی سے زیادہ تابناک ہو کرملت کے تعلیمی، سماجی اور فلاحی مسائل میں سرگرم ہے۔سورت ضلع میں ہماری اولین ترجیح مکاتب و مدارس کا تحفظ، نئی نسل کی دینی و عصری تعلیم، اور ملت کے نوجوانوں کو مثبت و تعمیری راہوں پر گامزن کرنا ہوگا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم حضرت مولانا محمود مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند ، حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ، ہمارے ریاستی صدر حضرت مولانا مفتی رفیق صاحب مظاہری اور جنرل سکریٹری جناب نثار احمد انصاری کی قیادت اور رہ نمائی میں کام کرے گی۔ ہماری کوشش ہوگی کہ فلاحی و رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے، دکھی انسانیت کی خدمت کو شعار بنایا جائے اور جمعیۃ کے پیغام کو ہر طبقے تک پہنچایا جائے۔”
اجلاس میں مقررین نے اپنے خطابات میں اس بات پر زور دیا کہ جمعیۃ علماء ہند کا بنیادی کردار ملت کی دینی، سماجی اور سیاسی رہنمائی ہے۔ یہ وہ جماعت ہے جس نے کبھی باطل کے خوف سے سر نہیں جھکایا اور نہ ہی وقتی مفاد کے لیے اصولوں کی قربانی دی۔ جمعیۃ کا ہر عمل خالصتاً اللہ کی رضا کے لیے ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کسی سیاسی جماعت کا نام نہیں بلکہ ایک خالص دینی اور ملی جماعت ہے۔
مقررین نے کہا کہ اس جماعت سے وابستگی بذاتِ خود آخرت کی کامیابی کی دلیل ہے۔ جو بھی شخص جمعیۃ سے جڑتا ہے، وہ اللہ کی رضا کے لیے جڑتا ہے اور اس کی ہر قربانی، خدمت اور تعاون صدقہ و نیکی شمار ہوتی ہے۔ جمعیۃ کا محض رکن بننا بھی اتنی بڑی سعادت ہے کہ جب تک انسان زندہ ہے، اس کا ہر قدم باعثِ ثواب ہوگا۔ جیسے ایک مجاہد اگر براہِ راست میدانِ جنگ میں شریک نہ بھی ہو لیکن جہاد کے راستے پر چلنے والا شمار ہوتا ہے، اسی طرح جمعیۃ علماء کا ایک عام رکن بھی، خواہ عملی ملی و دینی خدمت نہ کر رہا ہو، محض رکنیت کی بنیاد پر عند اللہ اس کارواں کا حصہ تسلیم کیا جائے گا۔ (ان شاء اللہ)
اس اجلاس میں جو ارکان مجلس منتظمہ شریک تھے ان میں خاص طو ر پر
• حافظ اکرام شنکر تلاوڑی (مہوا)،مولانا سعید ڈگیا (کفلیتہ ) سلیمان احمد کانداوالا (لاجپور)مولانا حمزہ حافظ انیس کارا (تراژ)حافظ صدیق احمد مفتی محمود (بارڈولی)حافظ سفیان حافظی (بارڈولی)لیاقت بھائی پٹھان ،حافظ اعزاز پٹھان ،عمران حبیب پٹھان ،مفتی خلیل احمد فریدی (ایٹاروا) کے نام قابل ذکر ہیں